امریکی سینٹرل کمانڈ کی ایران کے 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
Web Desk
5 September 2026
واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے خلیجِ عمان اور جزیرہ خارگ کے قریب ایران کے 3 آئل ٹینکرز کو بیلسٹک میزائل حملوں کے جواب میں نشانہ بنانے اور تباہ کرنے کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔
سینٹ کام کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکی افواج نے کارروائی کرتے ہوئے جزیرہ خارگ کے قریب ایرانی آئل ٹینکر ‘ڈاؤنی’ کو ناکارہ بنایا، جبکہ جاسک کے قریب آئل ٹینکر ‘اسٹارک 1’ کو تباہ کر دیا۔ اس کے علاوہ خلیجِ عمان میں موجود تیسرے ایرانی آئل ٹینکر ‘نوکسن’ کو بھی کارروائی میں تباہ کر دیا گیا۔ امریکی ملٹری حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ تینوں آئل ٹینکرز پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے اربوں ڈالر پر مشتمل خفیہ مالیاتی اور تجارتی نیٹ ورک کا حصہ تھے، جو گرے مارکیٹ میں تیل کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہوتے تھے۔
سینٹ کام نے موقف اپنایا کہ یہ کارروائی ایران کی جانب سے 2 امریکی جنگی بحری جہازوں کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کے بعد جواباً کی گئی۔ امریکی فوج کے مطابق تمام ایرانی حملوں کو کامیابی سے ناکام بنا دیا گیا اور امریکی فوج کا کوئی اہلکار ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ امریکی کمانڈ نے سخت تنبیہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر امریکی بحری جہازوں یا عملے کو نشانہ بنایا گیا تو ایران کو اس کی سنگین قیمت چکانی پڑے گی اور ضرورت پڑنے پر ایران کے باقی ماندہ آئل فلیٹ کو بھی تباہ کر دیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکز ہے: فیلڈ مارشل
5 September 2026
نئے صوبوں کا معاملہ محاذ آرائی نہیں، مشاورت سے حل ہونا چاہیے: چودھری شجاعت
5 September 2026
یونان میں فضائی مظاہرے کے دوران ایف-4 فینٹم جنگی طیارہ تباہ
5 September 2026
امریکا کی اقتصادی جنگ کا مقابلہ کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا: ایرانی نائب صدر
5 September 2026
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں پوتن کی متحرک سفارت کاری نمایاں
5 September 2026
کوئی فرد واحد یا سیاسی جماعت نئے انتظامی یونٹس روک نہیں سکتی: محسن نقوی
5 September 2026
سانحہ گل پلازا: پولیس کا چالان عدالت میں جمع، ایسوسی ایشن مرکزی ذمہ دار قرار
5 September 2026
آئین پامال کر کے جتنے مرضی چھوٹے صوبے بنالیں کوئی فائدہ نہیں: خواجہ سعد رفیق
5 September 2026