یونان میں فضائی مظاہرے کے دوران ایف-4 فینٹم جنگی طیارہ تباہ
Web Desk
5 September 2026
ایتھنز: یونان میں ایک ایئر شو (فضائی مظاہرے) کے دوران یونانی فضائیہ کا ایف-4 فینٹم (F-4 Phantom) جنگی طیارہ حادثے کا شکار ہو کر گر کر تباہ ہو گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ دارالحکومت ایتھنز کے قریب واقع تناگرا ایئرپورٹ پر پیش آیا، جہاں طیارہ پرواز کے دوران اچانک قابو سے باہر ہو کر تماشائیوں کے بیٹھنے کی جگہ سے چند سو میٹر کے فاصلے پر زمین سے جا ٹکرایا۔ حادثے کے وقت ایئر شو میں ہزاروں تماشائی موجود تھے تاہم تمام شہری محفوظ رہے۔ طیارے کے گرتے ہی جائے وقوعہ سے شدید آگ اور دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔
یونانی فضائی حکام کے مطابق طیارے میں دو پائلٹس سوار تھے جن کی صورتحال کے بارے میں فوری طور پر آگاہی حاصل نہیں ہو سکی ہے۔ حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں حرکت میں آ گئیں اور آگ پر قابو پانے کے لیے دو فائر فائٹنگ ہیلی کاپٹرز موقع پر پہنچ گئے۔ پائلٹس کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ حادثے کی بنیادی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکز ہے: فیلڈ مارشل
5 September 2026
امریکی سینٹرل کمانڈ کی ایران کے 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
5 September 2026
نئے صوبوں کا معاملہ محاذ آرائی نہیں، مشاورت سے حل ہونا چاہیے: چودھری شجاعت
5 September 2026
امریکا کی اقتصادی جنگ کا مقابلہ کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا: ایرانی نائب صدر
5 September 2026
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں پوتن کی متحرک سفارت کاری نمایاں
5 September 2026
کوئی فرد واحد یا سیاسی جماعت نئے انتظامی یونٹس روک نہیں سکتی: محسن نقوی
5 September 2026
سانحہ گل پلازا: پولیس کا چالان عدالت میں جمع، ایسوسی ایشن مرکزی ذمہ دار قرار
5 September 2026
آئین پامال کر کے جتنے مرضی چھوٹے صوبے بنالیں کوئی فائدہ نہیں: خواجہ سعد رفیق
5 September 2026