امریکا کی اقتصادی جنگ کا مقابلہ کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا: ایرانی نائب صدر
Web Desk
5 September 2026
تہران: ایران کے فرسٹ وائس پریذیڈنٹ (نائب صدر) محمد رضا عارف نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی حکومت نے امریکہ کی جانب سے مسلط کردہ معاشی پابندیوں اور اقتصادی جنگ کا کامیابی سے مقابلہ کرنے کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کر لیا ہے اور دشمن کو اس محاذ پر بھی شکست ہوگی۔
ایرانی دارالحکومت میں گفتگو کرتے ہوئے محمد رضا عارف نے کہا کہ ملک کو درپیش معاشی چیلنجز اور غیر ملکی دباؤ سے نپٹنے کے لیے تمام ضروری تدابیر کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنی معاشی خودمختاری کا دفاع کرنے اور اقتصادی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
نائب صدر نے متنبہ کیا کہ مخالفین اور بیرونی طاقتیں ایرانی حکومت اور عوام کے درمیان موجود اعتماد اور سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوششیں کر رہی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ موجودہ حالات میں قومی یکجہتی، عوامی اعتماد اور اجتماعی ہم آہنگی کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہے جس کے ذریعے معاشی دباؤ کا مؤثر مقابلہ کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026