ملک کے بالائی علاقوں میں بارش و برف باری کا امکان، این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری جاری
Web Desk
13 December 2025
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے 14 سے 18 دسمبر 2025 کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیشگوئی کرتے ہوئے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، کوہستان، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 14 سے 15 دسمبر کے دوران مغربی ہواؤں کے اثرات سے بارش اور برف باری متوقع ہے۔ ممکنہ موسمی صورت حال کے باعث دھند کی شدت میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔ میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش جبکہ پہاڑی اور بالائی علاقوں میں شدید برف باری کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے نے بتایا کہ برف باری کے باعث پہاڑی راستوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے اور بعض مقامات پر سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔ کوئٹہ، زیارت اور شمال مغربی بلوچستان کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری متوقع ہے۔ 16 سے 18 دسمبر کے دوران برف باری کی شدت میں کمی کا امکان ہے لیکن سردی کی شدت برقرار رہے گی، اور سڑکوں پر پھسلن کے باعث ٹریفک متاثر ہو سکتا ہے۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے سیاحوں اور مسافروں سے درخواست کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔ این ڈی ایم اے ممکنہ موسمی خطرات کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہی بھی فراہم کر رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز
8 November 2026
برطانیہ کی اپیل کورٹ نے شامی پناہ گزین کے معاملے میں حکومتی قانونی غلطی کی نشاندہی کردی
8 November 2026
آبنائے ہرمز کے قریب 2 آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے: پاسداران انقلاب
8 November 2026
امریکی فوج نے ایران سے آنیوالے بحری جہاز کو حملہ کرکے ناکارہ بنادیا
8 November 2026
خلیج عمان میں کارگو جہاز میں آگ لگنے کے بعد اماراتی نیشنل گارڈز نے عملے کے 22 ارکان کو ریسکیو کر لیا
8 November 2026
غزہ میں بارش سے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ، 70 ہزار سے زائد خیمے زیر آب
8 November 2026
انتونیو گوتریس کا انروا کیلئے مکمل فنڈنگ کا مطالبہ، فلسطینیوں کی خدمات جاری رکھنے پر زور
8 November 2026
معروف شاعر جون ایلیا کی 24ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
8 November 2026