واٹس ایپ ہیکنگ کے بڑھتے واقعات، این سی سی آئی اے کی اہم ایڈوائزری جاری
Web Desk
13 December 2025
پاکستان میں واٹس ایپ ہیک ہونے کے بڑھتے واقعات کے پیشِ نظر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے شہریوں کے لیے اہم ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق اگر کسی صارف کو شک ہو کہ اس کا واٹس ایپ ہیک ہو گیا ہے یا واٹس ایپ اکاؤنٹ تک رسائی ممکن نہیں رہی تو فوری طور پر واٹس ایپ ایپلیکیشن دوبارہ انسٹال کی جائے اور اپنے فون نمبر کے ذریعے دوبارہ رجسٹریشن کی جائے۔
این سی سی آئی اے کے مطابق نئے واٹس ایپ پر لاگ اِن ہونے کے لیے صارف کو اپنا موبائل نمبر درج کرنا ہوگا، جس کے بعد ایس ایم ایس کے ذریعے 6 ہندسوں کا تصدیقی کوڈ موصول ہوگا۔ یہ کوڈ فوری طور پر درج کرنے سے ہیکر کے موبائل سے واٹس ایپ اکاؤنٹ خود بخود لاگ آؤٹ ہو جائے گا۔
ایڈوائزری میں واضح کیا گیا ہے کہ واٹس ایپ ایک وقت میں صرف ایک ہی موبائل فون پر فعال رہ سکتا ہے، اس لیے اصل صارف کی دوبارہ لاگ اِن کے بعد غیر مجاز رسائی ختم ہو جاتی ہے۔
این سی سی آئی اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ مشکوک لنکس پر کلک کرنے، غیر معروف کالز یا پیغامات میں موصول ہونے والے کوڈز شیئر کرنے سے گریز کریں تاکہ سائبر فراڈ سے بچا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز
8 November 2026
برطانیہ کی اپیل کورٹ نے شامی پناہ گزین کے معاملے میں حکومتی قانونی غلطی کی نشاندہی کردی
8 November 2026
آبنائے ہرمز کے قریب 2 آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے: پاسداران انقلاب
8 November 2026
امریکی فوج نے ایران سے آنیوالے بحری جہاز کو حملہ کرکے ناکارہ بنادیا
8 November 2026
خلیج عمان میں کارگو جہاز میں آگ لگنے کے بعد اماراتی نیشنل گارڈز نے عملے کے 22 ارکان کو ریسکیو کر لیا
8 November 2026
غزہ میں بارش سے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ، 70 ہزار سے زائد خیمے زیر آب
8 November 2026
انتونیو گوتریس کا انروا کیلئے مکمل فنڈنگ کا مطالبہ، فلسطینیوں کی خدمات جاری رکھنے پر زور
8 November 2026
معروف شاعر جون ایلیا کی 24ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
8 November 2026