LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا کا مؤقف مسلسل تبدیل، متضاد پیغامات سے مذاکرات پیچیدہ بنا رہا ہے: ایران امید ہے اس بار ہماری کوئی سیٹ چوری نہیں ہوگی: بلاول بھٹو یورپی یونین نے افغانستان سے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت کر دی 1126 ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ، جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 4 فیصد مقرر کرنے کی سفارش بجٹ 2026-27: چاروں صوبوں کے ترقیاتی پروگراموں کا مجموعی حجم 3,138 ارب روپے تجویز، پنجاب پہلے اور سندھ دوسرے نمبر پر پنجاب: پرائیویٹ جنریٹرز اور سولر پاور پر الیکٹرسٹی ڈیوٹی رولز منظور یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور کایا کلاس کی دفتر خارجہ آمد مریم نواز کا بچوں کی کردار سازی میں والدین کی قربانیوں کو خراجِ تحسین ایران واقعی معاہدہ کرنا چاہتا ہے، ڈیل سے اتحادیوں کو بھی فائدہ ہوگا: ٹرمپ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مندی کا رجحان پنجاب بھر میں لاپتہ تمام خواتین کو پندرہ روز میں بازیاب کروانے کی مہلت ریکارڈ تعداد میں امریکی شہریوں کا ملک چھوڑنے کا انکشاف, تارکینِ وطن کا ملک اب ہجرت کا گڑھ بننے لگا؟ بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان کی انتخابی مہم کے لئے سکردو پہنچ گئے امریکا کے ایرانی فوجی ٹھکانوں پر حملے، جواب میں امریکی فضائی اڈا نشانہ آئل ٹینکر کے اغوا کو 40 دن مکمل، 10 پاکستانیوں سمیت کوئی رہا نہ ہوسکا

لیاری کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے کا جواب، سندھ حکومت کا ’میرا لیاری‘ فلم ریلیز کا اعلان

Web Desk

13 December 2025

بھارت کی جانب سے لیاری کے خلاف مبینہ منفی پروپیگنڈے کے جواب میں سندھ حکومت نے ’’میرا لیاری‘‘ کے نام سے فلم ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ بھارتی فلم دھرندھر میں لیاری کو تشدد سے جوڑنے کی کوشش کے بعد پاکستان میں اس کا جواب ثقافتی اور مثبت بیانیے کے ذریعے دیا جا رہا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ فلم میرا لیاری کی تیاری میں سندھ حکومت نے مکمل معاونت فراہم کی ہے اور یہ فلم جنوری کے پہلے ہفتے میں ریلیز کر دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم کو بین الاقوامی سطح پر بھی نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ جنگ میں بھارت کو عبرت ناک شکست ہوئی اور وہ فلموں کے ذریعے اپنی ہار کو جیت میں تبدیل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے بھارتی فلم دھرندھر کو پاکستان اور بالخصوص لیاری کے خلاف منفی پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ لیاری تشدد نہیں بلکہ ثقافت، امن، صلاحیت اور حوصلے کی علامت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم میرا لیاری لیاری کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لائے گی، جس میں امن، خوشحالی، ثقافتی ورثے اور عوامی فخر کو اجاگر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں بھارت میں پروپیگنڈا فلم دھرندھر ریلیز کی گئی تھی جس میں رنویر سنگھ، اکشے کھنہ، آر مدھون، ارجن رام پال اور سنجے دت سمیت دیگر اداکاروں نے مرکزی کردار ادا کیے۔