LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، حرمین شریفین کے دفاع کیلئے مسلم امہ کا مضبوط اتحاد اپوزیشن اتحاد کی آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے، خیبرپختونخوا کی صورتحال اور پارلیمانی امور پر مشاورت ہوگی مذاکرات کی ناکامی کے ذمہ دار وفاقی وزراء ہیں: شوکت یوسفزئی وزیراعظم کی موسم سرما میں گیس لوڈ مینجمنٹ کا لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت آزاد جموں و کشمیر میں پیپلز پارٹی کی تنظیم نو، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا دورہ پاکستان، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس اپوزیشن جان بوجھ کر مذاکرات کی ناکامی کا ملبہ ڈال رہی ہے، وزیراعلیٰ کے پی کی آخری وقت کی شرائط نے مذاکرات ناکام بنائے: حکومتی مؤقف ایمان مزاری اور شوہر کے خلاف فرد جرم ٹل گئی معاشی استحکام بنیادی ضرورت، برآمدات پر توجہ دے رہے ہیں: محمد اورنگزیب 9 مئی کیسز: علیمہ خان اور عظمیٰ خانم کی عبوری ضمانت میں توسیع پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان نائجیریا میں فوجی طیارہ دریا کے قریب گر کر تباہ، تمام 32 افراد جاں بحق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہوجائیں گے امریکی رہنما رچرڈ گرنیل کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ: “انہیں فوری رہا کیا جائے

سیرت النبیؐ تمام انسانیت کے لیے رہنمائی اور رحمت کا سرچشمہ ہے، عطا تارڑ

Web Desk

3 September 2026

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا محمد تارڑ نے کہا ہے کہ نبی کریم حضرت محمدؐ کی سیرتِ طیبہ اور اسوۂ حسنہ تمام انسانیت کے لیے ہدایت، رحمت اور عدل کا مستقل ذریعہ ہے اور موجودہ دور میں معاشرتی چیلنجز پر قابو پانے کے لیے آپؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہو چکا ہے۔ اسلام آباد میں سیرت النبیؐ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے آپؐ کی خاتم النبیین اور رحمت اللعالمین کی شانِ اقدس کو واضح فرمایا ہے، اور آپؐ کا لایا ہوا پیغام اور قرآنِ پاک تمام جہانوں کے لیے عظیم ترین معجزہ ہے۔

عطا تارڑ نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ نبی کریمؐ کی اعلیٰ اخلاقی شخصیت اور عدل سے غیر مسلم مفکرین اور اہل قلم بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے، جس کی مثال برصغیر کے سکھ شعرا کی نعت گوئی اور خراجِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ عشقِ رسولؐ کا جذبہ آفاقی ہے جو ہر نوعِ انسانی کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ وفاقی وزیر نے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ نبی کریمؐ کی سیرت سے رہنمائی لیتے ہوئے اپنی روزمرہ اور عملی زندگیوں میں باہمی اخوت، برداشت، انصاف اور احترامِ انسانیت کے جذبات کو فروغ دیں۔