قادری ہاؤس چھاپہ: خواتین پر تشدد اور گھریلو سامان اٹھانے کا الزام، ثروت اعجاز قادری کا ملک گیر احتجاج کا عندیہ
Web Desk
13 December 2025
سربراہ پاکستان سنی تحریک انجینئر ثروت اعجاز قادری نے قادری ہاؤس پر پولیس چھاپے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ کارروائی کے دوران ان کے اہلِ خانہ کی حرمت پامال کی گئی اور خواتین پر تشدد کیا گیا۔
ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ دہشت گردی کی کھل کر مذمت کی ہے اور فتنۂ خوارج کے خلاف ہمارے بڑوں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جنازے اٹھائے ہیں، شہیدوں کے بیٹے آج بھی یہاں موجود ہیں، ایسے میں ہمارے ساتھ یہ سلوک سراسر ناانصافی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پولیس کارروائی کے دوران قادری ہاؤس میں داخل ہوتے ہوئے پانچ کے قریب موبائل فون اور دیگر گھریلو اشیاء اٹھا لی گئیں۔ ثروت اعجاز قادری نے مطالبہ کیا کہ چھاپے میں ملوث پوری ٹیم کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو کل سے پورے ملک میں احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔ تاہم انہوں نے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ پرامن رہیں، ہم پہلے بھی پرامن تھے اور آئندہ بھی پرامن رہیں گے، مگر اگر ماؤں اور بہنوں کی عزت کا معاملہ آیا تو خاموشی ممکن نہیں۔
ثروت اعجاز قادری نے ریاستی اداروں کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے فوری رابطہ کر کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
متعلقہ عنوانات
این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز
8 November 2026
برطانیہ کی اپیل کورٹ نے شامی پناہ گزین کے معاملے میں حکومتی قانونی غلطی کی نشاندہی کردی
8 November 2026
آبنائے ہرمز کے قریب 2 آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے: پاسداران انقلاب
8 November 2026
امریکی فوج نے ایران سے آنیوالے بحری جہاز کو حملہ کرکے ناکارہ بنادیا
8 November 2026
خلیج عمان میں کارگو جہاز میں آگ لگنے کے بعد اماراتی نیشنل گارڈز نے عملے کے 22 ارکان کو ریسکیو کر لیا
8 November 2026
غزہ میں بارش سے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ، 70 ہزار سے زائد خیمے زیر آب
8 November 2026
انتونیو گوتریس کا انروا کیلئے مکمل فنڈنگ کا مطالبہ، فلسطینیوں کی خدمات جاری رکھنے پر زور
8 November 2026
معروف شاعر جون ایلیا کی 24ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
8 November 2026