ایران سے کشیدگی، امریکا نے مشرق وسطیٰ میں فوجی تعیناتی بڑھا دی
Web Desk
3 September 2026
ایران کے ساتھ جاری شدید کشیدگی کے تناظر میں امریکہ نے مشرقِ وسطیٰ میں اپنی فوجی تعیناتی کی مدت میں 2027 تک توسیع کر دی ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے خطے میں تعینات تقریباً 50 ہزار امریکی فوجیوں کی موجودگی برقرار رکھنے کی منظوری دی ہے، جہاں بحری، فضائی اور دیگر دفاعی یونٹس ایرانی میزائلوں کو روکنے، تجارتی جہازوں کی حفاظت اور آبنائے ہرمز میں کارروائیوں سمیت مختلف مشنز انجام دیتے رہیں گے۔ رپورٹ میں انتباہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اس طویل تعیناتی سے امریکی فوجی وسائل اور تیاری پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔ دوسری جانب برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی کوشش ہے کہ نومبر کے مڈٹرم انتخابات تک ایران پر اقتصادی دباؤ بڑھایا جائے تاکہ انتخابی نتائج متاثر نہ ہوں، جبکہ انتخابات کے بعد ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں شدت کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
آئرلینڈ کی سفیر کی صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ سے ملاقات
3 September 2026
یوکرین میں امن معاہدے کا امکان اب بھی موجود ہے: صدر پوتن
3 September 2026
وزیراعظم کا نرس رضیہ نورین کو ایک کروڑ روپے کا چیک، بہادری پر خراج تحسین
3 September 2026
سوشل میڈیا پر سائبر سکیورٹی سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی اور گمراہ کن ہے: پی ٹی اے
3 September 2026
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 1 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ، مجموعی ذخائر 22 ارب 52 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے
3 September 2026
حکومت نے دھرنے موخر کرنیکا کہا، دھرنے بھی چلیں گے اور مذاکرات بھی: حافظ نعیم الرحمٰن
3 September 2026
ایرانی فوج کا یو اے ای اور کویت میں امریکی اڈوں پر نئے حملوں کا دعویٰ
3 September 2026
انڈس ہسپتال کے بانی ڈاکٹر عبدالباری کے لیے امریکی امپیکٹ ایوارڈ
3 September 2026