100 سال میں امریکی کرنسی پر نمودار ہونے والے پہلے زندہ صدر
Web Desk
3 September 2026
امریکی وزارتِ خزانہ نے امریکہ کی 250ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر والے ایک ڈالر کے یادگاری سکے جاری کر دیے ہیں، جس کے بعد وہ ایک صدی میں امریکی کرنسی پر نمودار ہونے والے پہلے زندہ صدر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل 1926 میں امریکہ کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر اس وقت کے زندہ صدر کیلون کولیج کی تصویر نصف ڈالر کے سکے پر چھاپی گئی تھی۔ یو ایس منٹ کی جانب سے جاری کردہ ان سکوں پر ٹرمپ کی تصویر کے ساتھ ‘ہم خدا پر یقین رکھتے ہیں’ درج ہے۔ 25 سکوں کے رول کی قیمت 61 ڈالر جبکہ 100 سکوں کے بیگ کی قیمت 154.50 ڈالر مقرر کی گئی، تاہم آن لائن فروخت شروع ہوتے ہی چند گھنٹوں میں یہ تمام سکے نایاب ہو گئے۔ واضح رہے کہ امریکی وفاقی قانون کے تحت کسی بھی زندہ شخص کی تصویر کرنسی پر چھاپنے پر پابندی ہے، جس کے لیے ٹرمپ کے اتحادیوں نے کانگریس میں قانون سازی اور استثنا کی تجویز پیش کر رکھی ہے۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026