LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی سینیٹربرنی سینڈرز کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مستقل پابندی لگانے کی تجویز اسرائیلی انتہا پسند وزیر کا غزہ سے فلسطینیوں کی بیرون ملک منتقلی کا منصوبہ پیش ایران میں امریکی حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کی تدفین کر دی گئی امریکی اقتصادی پابندیاں: ایران پر شدید معاشی دباؤ، مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ روسی ایس یو 57 ای لڑاکا طیارے سے لانچ ہونے والے اسٹیلتھ ڈرونز عالمی نمائش کیلئے تیار سعودی ولی عہد کا مصری صدر سے رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال جرمنی کی موجودہ قیادت نازی طرز عمل کی طرف لوٹ رہی ہے، دیمتری میدویدیف روس نے ایران سے ’دوری‘ اختیار کرنے کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن طویل تعیناتی کے بعد تھائی لینڈ پہنچ گیا روس کے کیف پر تازہ حملے میں بچے سمیت 10 افراد زخمی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کو تباہی کے دہانے پر قرار دیدیا کیف میں دو یوکرینی سکیورٹی اداروں کے درمیان فائرنگ، 3 انٹیلی جنس اہلکار زخمی امریکا چاہتا ہے مڈٹرم الیکشن تک جنگ جاری رہے: برطانوی میڈیا چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پیرس سے لندن پہنچ گئے بھارتی عدالتوں سے انصاف کی توقع نہیں، کشمیر کیلئے سزائے موت بھی قبول ہے: یاسین ملک

نیویارک سٹی میں پرائمری اور مڈل اسکول کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ

Web Desk

3 September 2026

امریکہ کے سب سے بڑے اسکول سسٹم نیویارک سٹی کے محکمہ تعلیم نے بچوں میں ارلی چائلڈ ہڈ پروگرام سے لے کر آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے جنریٹو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میئر زہران ممدانی کی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی نئی پالیسی سے تقریباً 6 لاکھ طلبہ یعنی اسکول سسٹم کا دو تہائی حصہ متاثر ہوگا۔ نئی ہدایات کے تحت پری کے (Pre-K) سے دوسری جماعت کے بچوں کے لیے انفرادی ڈیجیٹل ڈیوائسز کے استعمال پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے، جبکہ تیسری سے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے اسکرین ٹائم کی حد 30 سے 45 منٹ مقرر کی گئی ہے۔ تاہم، ہائی اسکول کے طلبہ کے لیے مخصوص تعلیمی اور کیریئر پروگرامز کے تحت AI کا محدود استعمال برقرار رہے گا۔