LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز برطانیہ کی اپیل کورٹ نے شامی پناہ گزین کے معاملے میں حکومتی قانونی غلطی کی نشاندہی کردی آبنائے ہرمز کے قریب 2 آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے: پاسداران انقلاب امریکی فوج نے ایران سے آنیوالے بحری جہاز کو حملہ کرکے ناکارہ بنادیا خلیج عمان میں کارگو جہاز میں آگ لگنے کے بعد اماراتی نیشنل گارڈز نے عملے کے 22 ارکان کو ریسکیو کر لیا غزہ میں بارش سے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ، 70 ہزار سے زائد خیمے زیر آب انتونیو گوتریس کا انروا کیلئے مکمل فنڈنگ کا مطالبہ، فلسطینیوں کی خدمات جاری رکھنے پر زور معروف شاعر جون ایلیا کی 24ویں برسی آج منائی جا رہی ہے دبئی میں پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو کا 14واں ایڈیشن شروع، اربوں روپے کے منصوبوں کی نمائش آپریشن فجر الیمن: حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر 875 حملے، 130 ہلاک یا غیر مؤثر ہونے کا دعویٰ جو شہر پال رہا ہے اسے زندہ رہنے دیں، کراچی پر بھی کرم نوازی کریں: خالد مقبول سعودی وزیر خارجہ کے قطر اور مصر کے ہم منصبوں سے رابطے، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال پولینڈ کے شہر کراکوف میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، 15 زخمی ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دیں، پاسداران انقلاب ایران کو روس سے جدید ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم ملنے کا امکان، معاہدہ طے پا گیا

پاکستان بار کونسل کا الیکشن، احسن بھون گروپ نے حامد خان گروپ کو شکست دے دی

Web Desk

13 December 2025

احسن بھون گروپ نے پنجاب کی 11 نشستوں میں سے 8 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی، حامد خان گروپ پنجاب میں صرف 2 نشستیں حاصل کر سکا۔

پاکستان بار کونسل کی پنجاب میں گیارہویں نشست پر تا حال فیصلہ نہ ہو سکا، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور احسن بھون کا کامیابی پر وکلا کو شکریہ کہا یہ فتح آئین قانون کی بالادستی اور جمہوریت کی فتح ہے۔

پاکستان بار کونسل کی پنجاب میں 11 نشستوں پر 25 امیدواروں میں مقابلہ ہوا، مجموعی طور پر پنجاب بار کونسل کے 75 ممبران نے اپنے اپنے ووٹ کاسٹ کئے۔

ووٹنگ کے بعد غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق احسن بھون گروپ آٹھ نشستیں لے کر کامیاب قرار پایا جبکہ حامد خان گروپ صرف دو نشستیں لے سکا۔

احسن بھون گروپ میں سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، انڈیپینڈنٹ گروپ کے سربراہ احسن بھون، طاہر نصر اللہ وڑائچ، عامر سعید راں، پیر مسعود چشتی، ثاقب اکرم گوندل، حفیظ الرحمان چودھری، سید قلب حسن ممبر پاکستان بار کونسل منتخب ہو گئے۔

انڈیپینڈنٹ گروپ کی فتح پر وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ اور احسن بھون نے کہا کہ یہ آئین اور جمہوریت کی فتح ہے۔

حامد خان گروپ کے صرف 2 امیدوار ممبر پاکستان بار کونسل پنجاب سے منتخب ہو سکے، سلمان اکرم راجہ ممبر اور شفقت محمود چوہان ممبر پاکستان بار کونسل منتخب ہو گئے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم عدلیہ کی ازادی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے پاکستان بار کونسل کی پنجاب میں گیارہویں نشست پر تا حال فیصلہ نہیں ہو سکا