LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بھارت سندھ طاس معاہدے سے متعلق فیصلے کو مسترد نہیں کرسکتا، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نیوی کی میری ٹائم مشق ’سی سپارک 2026‘ کراچی میں شروع بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور بچوں سے بات نہ کروانے کا معاملہ، توہینِ عدالت کی درخواست دائر پاکستان کا کرغزستان کے ساتھ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار ملک میں کاروباری اوقات کار میں اضافے کی سفارش صدر زرداری سے لندن میں محسن نقوی کی ملاقات، اہم پیغام پہنچایا وزیراعظم شہباز شریف کی بشکیک میں صدارتی محل آمد، گارڈ آف آنر پیش ایف سی بلوچستان ٹریننگ سینٹر خضدار میں بیسک ملٹری ٹریننگ بیچ 76 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ یوم دفاع و شہداء: پشاور کے تعلیمی اداروں میں پاک فوج کے زیراہتمام تقریبات ایئر ڈیفنس نے فضائی حدود میں داخل ہونے والے میزائلوں کو ناکام بنا دیا: اردن پاسداران انقلاب کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں پر مشتبہ گاڑی چڑھ گئی، 4 افراد جاں بحق نیپال میں تباہ کن سیلاب: ہلاکتیں 1050 تک پہنچ گئیں، 4 ہزار افراد تاحال لاپتہ امریکا کی بچوں کے پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی تجویز پیش امریکی، روسی اور چینی صدور کی ایشیا پیسفک سربراہ کانفرنس کے موقع پر ملاقات متوقع امریکی صدر نے ہنگ کاؤ کو امریکا کا نیول سیکرٹری نامزد کردیا

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا

Web Desk

2 September 2026

 چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے عدالت عالیہ کے تمام فاضل جج صاحبان کا اہم فل کورٹ اجلاس 5 ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس عالیہ نیلم کی صدارت میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں پرنسپل سیٹ کے علاوہ تمام علاقائی (ریجنل) بنچوں پر خدمات انجام دینے والے تمام ججز ویڈیو لنک یا بالمشافہ شرکت کریں گے۔ اجلاس کے دوران ہائیکورٹ سمیت صوبے بھر کی عدالتی کارروائیوں اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ فل کورٹ اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ میں زیر التواء ہزاروں کیسز کی تیز تر سماعت اور ان کے فوری تصفیے کے لیے باضابطہ لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ اجلاس میں ججوں کی کارکردگی اور صوبے کی تمام ماتحت (سب آرڈینیٹ) عدلیہ کو درپیش انتظامی و قانونی مسائل پر بھی غوروخوض ہوگا، جبکہ سائلین کے لیے انصاف کی فراہمی میں آسانی اور جدید ‘کیس مینجمنٹ سسٹم’ کو مزید بہتر بنانے سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔