واشنگٹن: سفیرِ پاکستان کی انسپائر برانڈز کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات
Web Desk
13 December 2025
امریکا میں سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ نے امریکا کی معروف ملٹی برانڈ ریسٹورنٹ کمپنی انسپائر برانڈز کے چیف آپریٹنگ آفیسر فرینک سکل اسمتھ اور گورنمنٹ افیئرز کی سربراہ ایشلے کونیف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں کمپنی کی عالمی اور بالخصوص پاکستان میں جاری کاروباری سرگرمیوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
- انسپائر برانڈز امریکامیں ریسٹورنٹ بزنس سے وابستہ دوسری بڑی کمپنی ہے، جو دنیا کے ساٹھ ممالک میں 33 ہزار سے زائد ریسٹورنٹس کا انتظام سنبھالے ہوئے ہے، جبکہ ساڑھے چھ لاکھ سے زائد کمپنی اور فرنچائز ممبران اس نیٹ ورک سے وابستہ ہیں۔ کمپنی کے دو بڑے برانڈز باسکن رابنز اور ڈنکن اس وقت پاکستان میں کامیابی کے ساتھ اپنی کاروباری سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
کمپنی انتظامیہ نے سفیرِ پاکستان کو اپنی مجموعی کاروباری حکمتِ عملی اور خصوصاً پاکستان سے متعلق بزنس پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر سفیرِ پاکستان نے باسکن رابنز اور ڈنکن کی پاکستان میں موجودگی اور کامیاب کاروباری سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان اپنی معاشی استعداد، بڑی آبادی اور منفرد جغرافیائی محلِ وقوع کی بدولت امریکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش مقام ہے۔ ملاقات میں پاکستان میں انسپائر برانڈز کی کاروباری سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے، پاکستانی ریسٹورنٹس کو امریکا میں متعارف کرانے اور پاکستان کو حلال مصنوعات کے علاقائی مرکز کے طور پر فروغ دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔
سفیرِ پاکستان کا کہنا تھا کہ اپنے منفرد جغرافیائی محلِ وقوع کے باعث پاکستان خلیجی ریاستوں، مشرقِ وسطیٰ اور وسطی ایشیا کی کاروباری ضروریات پوری کرنے کی بھرپورv صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان انسپائر برانڈز کے ساتھ باہمی طور پر سودمند اور مثبت نتائج پر مبنی تعاون کا خواہاں ہے
متعلقہ عنوانات
ملک میں کاروباری اوقات کار میں اضافے کی سفارش
2 September 2026
صدر زرداری سے لندن میں محسن نقوی کی ملاقات، اہم پیغام پہنچایا
2 September 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی بشکیک میں صدارتی محل آمد، گارڈ آف آنر پیش
2 September 2026
ایف سی بلوچستان ٹریننگ سینٹر خضدار میں بیسک ملٹری ٹریننگ بیچ 76 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
2 September 2026
یوم دفاع و شہداء: پشاور کے تعلیمی اداروں میں پاک فوج کے زیراہتمام تقریبات
2 September 2026
ایئر ڈیفنس نے فضائی حدود میں داخل ہونے والے میزائلوں کو ناکام بنا دیا: اردن
2 September 2026
پاسداران انقلاب کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں پر مشتبہ گاڑی چڑھ گئی، 4 افراد جاں بحق
2 September 2026
نیپال میں تباہ کن سیلاب: ہلاکتیں 1050 تک پہنچ گئیں، 4 ہزار افراد تاحال لاپتہ
2 September 2026