لاہور جنرل ہسپتال کے گائنی وارڈ میں آگ بھڑک اٹھی
Web Desk
1 September 2026
لاہور: لاہور کے جنرل ہسپتال کے گائنی وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں بھگڈر مچ گئی تاہم ریسکیو اور ہسپتال عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام مریضوں کو باحفاظت باہر نکال لیا۔
ذرائع کے مطابق آگ وارڈ کی چھت میں نصب وائرنگ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ واقعے کے فوراً بعد ہسپتال کے سیکیورٹی اور ریسکیو عملے نے ہنگامی بنیادوں پر تحرک کرتے ہوئے حاملہ خواتین، نو مولود بچوں اور ان کے لواحقین سمیت 70 سے زائد افراد کو فوری طور پر عمارت سے باہر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔
ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا، جس سے بڑا نقصان ہونے سے بچ گیا۔ تاہم آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران دھویں کے باعث ہسپتال کا ایک گارڈ بے ہوش ہو گیا۔ انتظامیہ کے مطابق متاثرہ گارڈ کو لاہور جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی میں فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور اس کی حالت مکمل طور پر خطرے سے باہر ہے۔
متعلقہ عنوانات
پی آئی اے کا لندن کے فضائی آپریشن میں توسیع کا فیصلہ، 27 اکتوبر سے روزانہ پروازیں چلیں گی
2 September 2026
اسلام آباد کے غیر قانونی کال سینٹرز میں غیر اخلاقی سرگرمیاں: 61 غیر ملکی ملک بدر، بلیک لسٹ میں شامل
2 September 2026
امیر جماعت اسلامی کا کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان
2 September 2026
بھارت سندھ طاس معاہدے سے متعلق فیصلے کو مسترد نہیں کرسکتا، ترجمان دفتر خارجہ
2 September 2026
پاکستان نیوی کی میری ٹائم مشق ’سی سپارک 2026‘ کراچی میں شروع
2 September 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور بچوں سے بات نہ کروانے کا معاملہ، توہینِ عدالت کی درخواست دائر
2 September 2026
پنجاب: تربیلا اور کالا باغ میں نچلے درجے کا سیلاب
2 September 2026
پاکستان کا کرغزستان کے ساتھ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار
2 September 2026