اخبارات اور ٹیلی ویژن چینلز پر سرکاری اشتہارات کی بندش،ادارتی آزادی پر براہِ راست حملہ
Web Desk
13 December 2025
صحافی تنظیموں اور میڈیا کےنمائندہ اداروں پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اخبارات اور ٹیلی ویژن چینلز پر سرکاری اشتہارات کی بندش کو ادارتی آزادی پر براہِ راست حملہ اور میڈیا کو کنٹرول کرنے کی خطرناک کوشش قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی، جس میں پی بی اے، سی پی این ای، پی ایف یو جے، اے پی این ایس اور ایمنڈ شامل ہیں، نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ حکومت کی جانب سے سرکاری اشتہارات کو میڈیا اداروں کے خلاف دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ پالیسی اظہارِ رائے کو محدود کرنے اور آزاد صحافت کو کمزور کرنے کی ایک منظم حکمتِ عملی ہے۔
کمیٹی نے واضح کیا کہ اس غیر جمہوری اقدام کا سب سے نمایاں نشانہ ڈان گروپ ہے، جہاں ادارتی پالیسیوں اور غیر جانبدارانہ صحافت کے باعث طویل عرصے سے اخبار اور اب ٹی وی و ریڈیو کےاشتہارات بند کیے گئے ہیں۔ یہ اقدام اس بات کا اظہار ہے کہ میڈیااداروں کو معاشی نقصان پہنچا کر ان کی ادارتی آزادی سلب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
۔ اشتہارات کی بندش کی یہ کارروائیاں مستقبل کے مزید خطرناک اقدامات کی طرف اشارہ کرتی ہیں جو نہ صرف صحافت بلکہ جمہوریت کے لیے بھی نقصان دہ ہیں۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ میڈیا اداروں کے خلاف سرکاری اشتہارات کو بطور دباؤ استعمال کرنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔ بالخصوص ڈان گروپ پر لگائی گئی اشتہاری پابندیاں فی الفور ختم کی جائیں۔اور ایسا ماحول پیدا کرنے سے گریز کیا جائے جس کے نتیجے میں میڈیا ادارے کسی انتہائی اقدام پر مجبور
ہوں۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آزاد صحافت اور عوام کے حقِ معلومات کے لیے ہر سطح پر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے
متعلقہ عنوانات
پاکستان، چین کے دل ایک دوسرے سے جڑے اور ایک ساتھ دھڑکتے ہیں: وزیراعظم
30 September 2026
ایف بی آر کی انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
30 September 2026
18 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت، سندھ بہت پیچھے رہ گیا: حافظ نعیم الرحمان
30 September 2026
پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت
30 September 2026
پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پارلیمانی امور پر مشاورت، اجلاس میں اہم معاملات زیر غور
30 September 2026
پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے کرسچن میرج بل 2026 کی منظوری دے دی
30 September 2026
پاکستان ایس سی او سربراہ اجلاس کی کامیاب میزبانی کیلئے پرعزم ہے: اسحاق ڈار
30 September 2026
ماسکو میں عالمی مذہبی کانفرنس، پاکستان سمیت 40 ممالک کے وفود کی شرکت
30 September 2026