اے آئی اگلے سال ‘سُپر ہیومن’ بن کر انسانوں پر حاوی ہو جائے گی: ایلون مسک
Web Desk
31 August 2026
معروف ٹیکنالوجی ارب پتی ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) اگلے سال یا 2027ء کے اختتام تک ڈیجیٹل دنیا کے تقریباً تمام کام انسانوں سے بہتر اور ‘سپرہیومن’ سطح پر انجام دینے کے قابل ہو سکتی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر ویراسل کے سی ای او گیلرمو راخ کی ایک پوسٹ پر گفتگو کرتے ہوئے ایلون مسک کا کہنا تھا کہ اے آئی کی موجودہ تیز رفتار پیش رفت برقرار رہی تو یہ جلد ہی کوڈنگ، ڈیٹا تجزیہ اور دیگر آن لائن کاموں میں انسانی صلاحیتوں کو پیچھے چھوڑ دے گی، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ یہ مرحلہ فی الحال بنیادی طور پر ڈیجیٹل دنیا تک محدود رہے گا اور حقیقی دنیا کے جسمانی کام اس میں شامل نہیں ہوں گے۔ اس بحث کے دوران انہوں نے گوگل کے شریک بانی لیری پیج کا حوالہ بھی دیا جو ایک دہائی قبل اے آئی کے انسانی ہیکنگ سے آگے نکلنے کی پیش گوئی کر چکے ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اے آئی ماڈلز کے اس خودمختار رویے سے فیوچر میں سائبر سیکیورٹی اور خودکار ہیکنگ کے شدید خطرات بھی جنم لے سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ
30 September 2026
کے پی حکومت گورننس اور دہشت گردی روکنے میں مکمل ناکام، سیاست کو زندگیوں پر ترجیح دی جا رہی ہے: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ
30 September 2026
FIA انسداد دہشت گردی ونگ کی بڑی کارروائی، افغانیوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ بحال کرنے والا نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار
30 September 2026
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ
30 September 2026
پاکستان میں G5 کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ
30 September 2026
ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر
30 September 2026
ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان
30 September 2026
ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان
30 September 2026