LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار برطانیہ کا دورہ مکمل کرکے ترکیہ پہنچ گئے وزیراعظم شہباز شریف آج 3 روزہ سرکاری دورے پر کرغزستان روانہ ہوں گے راول ڈیم کے سپل ویز پیر صبح 6 بجے کھولنے کا فیصلہ اسرائیل نے ایران پر ایک بار پھر حملے کی دھمکی دیدی نواز شریف سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، عوامی مسائل کے فوری حل پر زور روس کے پاس دنیا کے دوسرے بڑے کوئلے کے ذخائر ہیں: صدر پوتن ایرانی سپریم لیڈر کی خلیجی ممالک سے امریکا، اسرائیل کے خلاف متحد ہونے کی اپیل پاکستان نے قبل ازوقت قرض کی سب سے بڑی ادائیگی کر دی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن سے استنبول روانہ پاکستان، سعودی عرب کا زرعی و غذائی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار برطانیہ کا دورہ مکمل کرکے ترکیہ پہنچ گئے

Web Desk

30 August 2026

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار برطانیہ کا اہم دورہ مکمل کرنے کے بعد سرکاری مصروفیات کے سلسے میں ترکیہ کے شہر استنبول پہنچ گئے ہیں۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق استنبول ایئرپورٹ پر ترک حکومت کے اعلیٰ حکام اور پاکستانی سفیر نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ خوش آمدید کہنے والوں میں ترکیہ کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف فار ایڈمنسٹریشن بریگیڈیئر جنرل شنول وارول، ترک وزارتِ خارجہ کے سفیر جہاد ایرگینے اور ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید شامل تھے۔ پاکستان اور ترکیہ کے مابین قائم دہائیوں پر محیط گہرے سفارتی، تجارتی اور عسکری تعلقات کے تناظر میں سینیٹر اسحاق ڈار کا یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی ایک اہم کڑی تصور کیا جا رہا ہے۔