نواز شریف سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، عوامی مسائل کے فوری حل پر زور
Web Desk
30 August 2026
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف سے آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم افتخار گیلانی اور سپیکر طارق فاروق نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی موجود تھیں، جہاں قیادت نے آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم اور سپیکر کو مبارکباد دی۔ ملاقات کے دوران نواز شریف نے آزاد کشمیر میں صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر اور صفائی میں بہتری کے لیے 100 دنوں پر مشتمل اصلاحاتی منصوبہ وزیراعظم افتخار گیلانی کے ساتھ شیئر کیا اور انتخابی وعدوں پر تیزی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر حکومت کو وفاق کے مکمل تعاون، وسائل اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے نوجوانوں کے لیے روزگار اور معاشی مواقع بڑھانے پر زور دیا۔
متعلقہ عنوانات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار برطانیہ کا دورہ مکمل کرکے ترکیہ پہنچ گئے
30 August 2026
وزیراعظم شہباز شریف آج 3 روزہ سرکاری دورے پر کرغزستان روانہ ہوں گے
30 August 2026
راول ڈیم کے سپل ویز پیر صبح 6 بجے کھولنے کا فیصلہ
30 August 2026
اسرائیل نے ایران پر ایک بار پھر حملے کی دھمکی دیدی
30 August 2026
روس کے پاس دنیا کے دوسرے بڑے کوئلے کے ذخائر ہیں: صدر پوتن
30 August 2026
ایرانی سپریم لیڈر کی خلیجی ممالک سے امریکا، اسرائیل کے خلاف متحد ہونے کی اپیل
30 August 2026
پاکستان نے قبل ازوقت قرض کی سب سے بڑی ادائیگی کر دی
30 August 2026
لاہور میں پنکی طرز کے منشیات فروشی کے نیٹ ورک کا انکشاف
30 August 2026