LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبرپختونخوا کی سیاسی شخصیات نے جرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کی: اختیار ولی نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی خوش آئند ہے، مریم نواز ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ یومِ اعلانِ آزادیٔ فلسطین: پاکستان کا آزاد خودمختار ریاست کی حمایت کا اعادہ اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ جی بی اے 16 دیامر 2 کے 3 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ شروع امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل

پاکستان اور ازبکستان کا اقتصادی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

Web Desk

30 August 2026

پاکستان اور ازبکستان نے دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ اس سلسلے میں ازبکستان میں تعینات پاکستانی سفیر محمد مدثر ٹیپو نے ازبک نائب وزیراعظم جمشید خودجایف سے اہم ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستانی سفیر نے ازبکستان کے 35 ویں یومِ آزادی پر مبارکباد دی اور مختلف شعبوں میں ازبکستان کی پیش رفت کو سراہا۔ ازبک نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے سرکاری اداروں، چیمبرز اور کاروباری برادری کو متحرک کر کے اقتصادی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے، جبکہ دونوں ممالک نے اقتصادی روابط کے فروغ کے لیے ایک جامع روڈ میپ بھی تیار کر رکھا ہے۔