LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران چین کی معروف کمپنی کا پنجاب کے آئی ٹی سیکٹر میں اظہار دلچسپی نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 734 ہو گئی، 2,498 افراد لاپتہ شمالی کوریا کی فوجی کمان میں بڑی تبدیلی، وزیرِ دفاع سمیت کئی عہدیدار برطرف پاکستان اور ازبکستان کا اقتصادی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق اسلام آباد یادداشت پر عملدرآمد سے مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں: ایرانی صدر جماعت اسلامی کے دھرنوں کے 2 ہفتے مکمل، آج راولپنڈی میں تاریخی جلسے کا اعلان بانی پی ٹی آئی کی بہن بتا چکی عمران خان بالکل فٹ ہیں، وزیر دفاع پمز سانحہ: بچوں کو بچانے کی کوششیں ثابت، 9 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی کیف کے قریب روسی ڈرون حملہ، گولہ بارود ڈپو میں دھماکہ، 37 افراد ہلاک

محسن نقوی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن سسٹم ڈاؤن ہونے پر فوری ہدایت

Web Desk

29 August 2026

کراچی: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کا مفصل دورہ کیا، جہاں انہوں نے امیگریشن کاؤنٹرز پر مسافروں کی کلیئرنس کے عمل، دستاویزات کی جانچ پڑتال اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران وزیرِ داخلہ نے بیرونِ ملک روانہ ہونے والے مسافروں سے بالمشافہ ملاقات کی اور ان سے امیگریشن عمل میں پیش آنے والے مسائل اور درپیش وقت سے متعلق دریاف کیا۔ دورے کے موقع پر ایئرپورٹ کا بنیادی امیگریشن سسٹم اچانک ڈاؤن ہو گیا، جس پر وزیرِ داخلہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے موقع پر ہی متعلقہ حکام سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور فنی خرابی کو فی الفور دور کرنے کی سخت ہدایت جاری کی۔ محسن نقوی نے حکم دیا کہ مرکزی سسٹم میں خرابی کے وقت ہمیشہ مؤثر متبادل (Backup) انتظام موجود رہنا چاہیے تاکہ کسی بھی صورت امیگریشن کا عمل متاثر یا معطل نہ ہو۔

علاوہ ازیں، وزیرِ داخلہ نے جعلی اور نا مکمل دستاویزات پر سفر کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ نامکمل یا بغیر تصدیق شدہ پاسپورٹ اور دستاویزات کے حامل کسی بھی مسافر کو بیرونِ ملک جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ملوث افراد اور متعلقہ ایجنٹوں کے خلاف سخت قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔