سہیل آفریدی کی آیت نور کے گھر آمد، ملزمان کو کڑی سزا دینے کی یقین دہانی
Web Desk
29 August 2026
ہری پور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ہری پور میں اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بننے والی 5 سالہ معصوم بچی آیت نور کے گھر پہنچ کر ان کے والد سے ملاقات کی، فاتحہ خوانی کی اور گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران معصوم آیت نور کے والد نے غمزدہ ماحول میں ہری پور کے تمام شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپیل کی کہ ان کی بچی کے ساتھ بربریت کرنے والے ملزمان کو سرِعام پھانسی دی جائے تاکہ کوئی اور معصوم اس طرح کا نشانہ نہ بنے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ صرف ایک خاندان کا نہیں بلکہ پورے صوبے کا دکھ ہے اور حکومت اس ناانصافی پر خاموش نہیں رہے گی۔
وزیراعلیٰ نے یقین دہانی کرائی کہ کیس کے تمام ملوث افراد کو قانونی دائرے میں لا کر عبرت کا نشان بنایا جائے گا اور عدالتوں سے بھی التجا کی جائے گی کہ ملزمان کو کسی قسم کا ریلیف نہ ملے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ صوبائی حکومت کا آئندہ ‘چائلڈ پروٹیکشن بل’ معصوم آیت نور کے نام سے منسوب کیا جائے گا، جبکہ بچی کے علاقے کے سرکاری ہائی اسکول کا نام بھی آیت نور کے نام پر رکھا جائے گا۔ یاد رہے کہ 5 سالہ آیت نور 15 روز قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہوئی تھی جس کی بوری بند لاش بعد میں ایک کنویں سے برآمد ہوئی تھی۔
متعلقہ عنوانات
دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک
30 August 2026
کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا
30 August 2026
پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم
30 August 2026
وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان
30 August 2026
امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران
30 August 2026
نالہ ڈیک میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، درمیانے درجے کا سیلاب
30 August 2026
چین کی معروف کمپنی کا پنجاب کے آئی ٹی سیکٹر میں اظہار دلچسپی
30 August 2026
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 734 ہو گئی، 2,498 افراد لاپتہ
30 August 2026