پیوٹن سمجھتے ہیں ایران جنگ سے امریکا کمزور ہوا ہے، امریکی انٹیلی جنس
Web Desk
29 August 2026
امریکی اخبار نے انٹیلی جنس رپورٹ کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا ماننا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے باعث امریکا فوجی اور سفارتی سطح پر کمزور ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس جائزے سے ظاہر ہوتا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی نے واشنگٹن کی توجہ تقسیم کر دی ہے، جسے ماسکو یورپ میں اپنے سٹریٹجک مفادات کو آگے بڑھانے اور امریکی اتحادیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا اہم موقع سمجھ رہا ہے۔ دوسری جانب امریکی خفیہ ادارے (سی آئی اے) کے سربراہ جان ریٹکلف نے دورۂ روس کے دوران ماسکو کو یوکرین کے خلاف جنگ میں شدت لانے اور بڑے فوجی اقدامات سے خبردار کیا ہے کہ اس کے سنگین نتائج روس کے لیے بھی نقصان دہ ہوں گے۔ تاہم اس مبینہ انٹیلی جنس جائزے پر ابھی روسی قیادت کا باضابطہ ردِعمل سامنے آنا باقی ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
22 September 2026
اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان
22 September 2026
ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان
22 September 2026
ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ
22 September 2026
8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ
22 September 2026
عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور
22 September 2026
امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ
22 September 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات
22 September 2026