امریکا کا عراق کے کردستان ریجن کی فوجی امداد ختم کرنے کا منصوبہ
Web Desk
29 August 2026
امریکا نے عراق کے کردستان ریجن کو فراہم کی جانے والی فوجی امداد ختم کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور کردستان کے درمیان طے شدہ سیکیورٹی معاہدہ جاری سال ستمبر میں ختم ہو رہا ہے، اور امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے کرد حکام کو مطلع کر دیا ہے کہ اس معاہدے کی تجدید کا کوئی امکان نہیں۔ واضح رہے کہ کرد فورسز کو رواں سال 6 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر کی مالی و فوجی امداد موصول ہوئی تھی۔ اس پیش رفت پر ایک کرد رہنما نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ امریکی امداد کی بندش سے خطے میں طاقت کا شدید خلا پیدا ہو سکتا ہے، جس کے نتیجے میں ایران کے اثر و رسوخ میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
22 September 2026
اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان
22 September 2026
ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان
22 September 2026
ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ
22 September 2026
8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ
22 September 2026
عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور
22 September 2026
امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ
22 September 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات
22 September 2026