LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کیوبا میں ایک سال میں ساتواں بلیک آؤٹ، پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا ایران کی کوہاٹ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، حکومت اورعوام سے تعزیت کا اظہار حوثی ملیشیا بحیرۂ احمر میں اشتعال انگیز کارروائیاں بند کرے: پاکستان آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا: برطانیہ میری ٹائم کی تصدیق دشمن ملک سے خطرات: ایران نے 3 لاکھ 13 ہزار جانثار متحرک کر دیئے امریکا کا گرین لینڈ پر مستقل سکیورٹی کنٹرول، معاہدہ طے پا گیا: ٹرمپ کا دعویٰ جنوبی کوریا کا امریکا اور اسرائیل کی مشرق وسطیٰ کی جنگ میں فوج بھیجنے سے انکار نمازیوں کو مقدس مقام پر نشانہ بنانا انتہائی سفاکانہ اور انسانیت سوز فعل ہے: حنیف عباسی دہشتگردی کے بزدلانہ واقعات قوم کے عزم، حوصلے کو متزلزل نہیں کر سکتے: اویس لغاری سال کے اختتام تک 3 لاکھ افراد کو فوج میں بھرتی کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، کریملن ٹرمپ نے 3 بڑے میڈیا اداروں پر وائٹ ہاؤس میں کوریج پر پابندی لگا دی روسی ہتھیار دنیا کے قابل اعتماد اور مؤثر ترین ہتھیاروں میں شامل ہیں، صدر پوتن ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے کیونکہ وہ مالی و عسکری لحاظ سے نقصان اٹھا رہا ہے، ٹرمپ ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب اور ایونٹ کا باقاعدہ آغاز آج سے ہوگا آرمینیا کو یورپی یونین کی رکنیت ملنا مشکل ہے، روسی وزیر خارجہ

نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

Web Desk

28 August 2026

مظفر آباد: آزاد جموں و کشمیر کے 17 ویں نو منتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی نے اپنے عہدے کا باقاعدہ حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب میں قائم مقام صدر آزاد کشمیر چودھری طارق فاروق نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔

حلف برداری کی پروقار تقریب کے بعد آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ایوان سے اپنے پہلے خطاب میں نومنتخب وزیراعظم افتخار گیلانی نے پارٹی کی اعلیٰ قيادت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان پر اس اہم ترین منصب کے لیے اعتماد کا اظہار کیا۔

افتخار گیلانی نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کو ترقی، خوشحالی اور بہترین گورننس کی مثال بنانے کے لیے تمام سیاسی دھاروں کو مل کر چلنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے تزویراتی مقاصد اور عوامی فلاحی منصو بہ جات کی تکمل کے لیے قانون ساز اسمبلی کے تمام ارکان کی حمایت کی متمنی ہے، اور تمام ممبران کے مکمل تعاون و مشاورت سے آزاد کشمیر کی بہتری کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔