برطانیہ نے امریکا ایران جنگ میں پاکستان کا کردار سراہا: اسحاق ڈار
Web Desk
28 August 2026
لندن: نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینٹر اسحاق ڈار نے اپنے دورہ برطانیہ کو انتہائی کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی بحری تنظیم (IMO) اور برطانوی حکام کے ساتھ ملاقاتیں انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز رہیں۔
لندن میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ آئی ایم او کے حکام کے ساتھ ملاقات کے دوران بیرونی سمندر میں پھنسے ہوئے بحری جہاز کا معاملہ تفصیلی طور پر اٹھایا گیا، جس پر 10 پاکستانی شہری سوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں گرمیوں کی چھٹیوں کی تعطیلات کے باوجود برطانوی سیاست دانوں اور اعلیٰ حکام کے ساتھ اہم ملاقاتیں طے پائیں۔
نائب وزیراعظم نے بتایا کہ کامن ویلتھ کی سیکرٹری جنرل سے ان کی انتہائی اہم اور دوستانہ ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے وزیراعظم پاکستان کو کامن ویلتھ کے آنے والے سربراہی اجلاس کے لیے باضابطہ دعوت نامہ پیش کیا۔ علاوہ ازیں، برطانوی فارن سیکرٹری کے ساتھ بھی تفصیلی مذاکرات ہوئے۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ برطانوی حکام نے امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی اور جنگ کے دوران پاکستان کے مثبت و مصالحتی کردار کی بھرپور تعریف کی۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی معیشت اب مکمل طور پر بہتری اور استحکام کی جانب گامزن ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
28 August 2026
روسی اخبارات میں سی آئی اے چیف کے دورہ ماسکو، برطانیہ کو روسی انتباہ اور سوئس پابندیوں کے مستقبل پر بحث
28 August 2026
پنجاب اسمبلی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور
28 August 2026
پاکستان کے پورٹ سسٹم میں اصلاحات، 85 اقدامات پر عملدرآمد
28 August 2026
پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرادیں
28 August 2026
نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
28 August 2026
این ای ڈی یونیورسٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
28 August 2026
ایران نے امریکی پابندیوں کو ریاستی دہشتگردی قرار دے دیا
28 August 2026