LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
برآمدات میں اضافے کیلئے نجی شعبے کو بھی آگے آنا ہوگا: ہارون اختر خان معروف کوہ پیما سید علی شاہ کی میت 31 دن بعد فلک سیر کی چوٹی سے تلاش کرلی گئی آر ایل این جی کی عدم دستیابی سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی: پاور ڈویژن پاکستان کو دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت اور جی 20 کا حصہ بنانا ہدف ہے: اسحاق ڈار پمز میں 14 بچوں کی ہلاکت ہمارے نظام پر بڑا سوالیہ نشان ہے: مصدق ملک کسی نے ہمیں دھرنے سے اٹھانے کی کوشش کی تو وہ اپنا شوق پورا کرلے: حافظ نعیم علی پرویز ملک کی او آئی سی سی آئی اور پی ایس او قیادت سے الگ الگ ملاقاتیں عوام کو جدید ڈیجیٹل مالیاتی نظام سے منسلک کرنا ترجیح ہے: شزا فاطمہ محسن نقوی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن سسٹم ڈاؤن ہونے پر فوری ہدایت پاکستان چین دوستی کو ڈیٹا، ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز سہیل آفریدی کی آیت نور کے گھر آمد، ملزمان کو کڑی سزا دینے کی یقین دہانی نیپال و تبت میں سیلاب سے ہلاکتیں 626 ہو گئیں، 2000 سے زیادہ افراد تاحال لاپتہ ڈی آئی جی ساؤتھ کا ڈیفنس میں خواتین کے جھگڑے کی وائرل ویڈیو پر انکوائری کا فیصلہ امریکی پابندیوں کے تسلسل سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے: ایرانی صدر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا

قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سانحہ پمز پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی بنانے کی قرارداد منظور

Web Desk

28 August 2026

اسلام آباد: پمز (PIMS) ہسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے المناک واقعے پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں (قومی اسمبلی اور سینیٹ) میں شدید احتجاج اور بحث کے بعد تحقیقات کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کی قراردادیں متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہیں۔

سینیٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے خصوصی کمیٹی کی تشکیل کے لیے تحریک پیش کی، جبکہ قومی اسمبلی میں چیئرمین پارلیمانی کاکس برائے حقوقِ اطفال بیرسٹر دانیال نے مذمتی قرارداد پیش کی۔ اپوزیشن اور حکومت دونوں نے ہسپتال کی ناقص گورننس اور فائر سیفٹی انتظامات کی عدم موجودگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر اور بیرسٹر گوہر نے وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کے استعفے کا مطالبہ کیا اور الزام عائد کیا کہ حادثے کے وقت نرسنگ سٹاف موقع پر موجود نہیں تھا اور بچوں کو وارڈ کے اندر بند چھوڑ دیا گیا تھا۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے ایوان کو آ گاہ کیا کہ وفاقی حکومت نے سانحے میں جاں بحق ہونے والے ہر بچے کے سوگوار خاندان کے لیے 50 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ خواجہ آصف نے اس بات پر زور دیا کہ پارلیمانی کمیٹی کی تحقیقاتی کارروائی کو کھلے عام دکھایا جانا چاہیے تاکہ عوام کے سامنے ذمہ داران کا بلاامتیاز احتساب ممکن ہو سکے۔

اجلاس کے دوران قائمہ کمیٹی برائے صحت کے چیئرمین ڈاکٹر مہیش کمار نے انکشاف کیا کہ ہسپتال کے دورے کے دوران ڈاکٹروں اور نرسنگ سٹاف کے بیانات میں شدید تضادات پائے گئے۔ علاوہ ازیں، سینیٹر پرویز رشید نے سرکاری ملازمین اور اشرافیہ کے لیے سرکاری ہسپتالوں سے علاج لازمی قرار دینے کی اپنی تجویز کا اعادہ کیا۔