گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026 کا شیڈول جاری
Web Desk
12 December 2025
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026 کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے
جس کے مطابق ووٹنگ 24 جنوری 2026 کو ہوگی۔ شیڈول کے اعلان کے بعد انتخابی سرگرمیوں میں تیزی آنے کی توقع ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق امیدواروں کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 23 سے 30 دسمبر 2025 تک جاری رہے گی۔الیکشن کمیشن کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 3 جنوری 2026 تک دائر کی جا سکیں گی، انتخابی ٹریبیونل ان اپیلوں پر 10 جنوری 2026 کو فیصلے سنائے گا۔امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 11 جنوری 2026 کو جاری کی جائے گی، جب کہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 12 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔امیدواروں کو انتخابی نشانات 13 جنوری 2026 تک الاٹ کر دیے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق تمام انتظامات شفاف، آزاد اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز
8 November 2026
برطانیہ کی اپیل کورٹ نے شامی پناہ گزین کے معاملے میں حکومتی قانونی غلطی کی نشاندہی کردی
8 November 2026
آبنائے ہرمز کے قریب 2 آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے: پاسداران انقلاب
8 November 2026
امریکی فوج نے ایران سے آنیوالے بحری جہاز کو حملہ کرکے ناکارہ بنادیا
8 November 2026
خلیج عمان میں کارگو جہاز میں آگ لگنے کے بعد اماراتی نیشنل گارڈز نے عملے کے 22 ارکان کو ریسکیو کر لیا
8 November 2026
غزہ میں بارش سے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ، 70 ہزار سے زائد خیمے زیر آب
8 November 2026
انتونیو گوتریس کا انروا کیلئے مکمل فنڈنگ کا مطالبہ، فلسطینیوں کی خدمات جاری رکھنے پر زور
8 November 2026
معروف شاعر جون ایلیا کی 24ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
8 November 2026