LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا ایران جنگ بندی کیلئے کوششیں جاری ہیں، امید نہیں چھوڑی: شہباز شریف سعودیہ کی حمایت کی تو امریکا بھی ہمارے نشانے پر ہوگا: حوثیوں کی دھمکی 8 ممالک کی آبنائے ہرمز میں سمندری راستوں کی رکاوٹ کی مذمت، ناقابل قبول قرار جعلی اندراج کا الزام: ٹرمپ انتظامیہ کا افورڈیبل کیئر ایکٹ (اوباما کیئر) کے 7 لاکھ 60 ہزار صارفین کو نکالنے کا اعلان برنی سینڈرز نے ٹرمپ کی ایران جنگ کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیدیا معاشی بحران اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں تاریخی کمی: امریکی مڈ ٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس کو بڑی برتری کا امکان توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت، وفاقی حکومت کے نئے رولز 2026 نافذ جنرل اسمبلی اجلاس، ایرانی صدر کی سکیورٹی امریکی سیکرٹ سروس کے سپرد صدر پوتن، ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے تیار ہیں، کریملن لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود ‘مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ’ کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، اجتماعات اور ہتھیاروں کی نمائش پر پابندی پاکستان کےنئے مالی سال کے پہلے دو ماہ میں بیرونی قرضوں میں 23 فیصد اضافہ افغان طالبان رجیم کے 8 ڈرونز پاکستانی حدود میں داخل، تمام مار گرائے وزیراعظم کی بوسنیا کے صدارتی کونسل کے چیئرمین سے ملاقات، عالمی امور پر تبادلہ خیال وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں، بل گیٹس سے ملاقاتیں، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ٹرمپ نے نہر اونٹاریو کا نام بدل کر نہر امریکا رکھنے کا حکم دے دیا

Web Desk

28 August 2026

کینیڈا کے ساتھ بڑھتی ہوئی تجارتی کشیدگی اور سرحدی اختلافات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ‘نہر اونٹاریو’ کا نام تبدیل کر کے ‘نہر امریکا’ رکھنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ خلیج میکسیکو اور نہر کے نام بدل دیے گئے ہیں اور مستقبل میں بحر اوقیانوس و بحرالکاہل کے نام بھی تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔ اس اقدام پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی اور امریکی ریاست نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل نے فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا ہے، جبکہ کینیڈین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نہر اونٹاریو کا نام دونوں ممالک کی تاریخ سے بھی پرانا ہے اور یہ ہمیشہ نہر اونٹاریو ہی رہے گی۔ واضح رہے کہ اس اہم آبی گزرگاہ کا تقریباً 52 فیصد حصہ کینیڈا اور باقی حصہ امریکی ریاست نیویارک میں واقع ہے۔