امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات کی تردید کر دی
Web Desk
28 August 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات یا تہران سے ملاقات के منصوبے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کی تمام تر توجہ ایران پر معاشی دباؤ مزید بڑھانے پر مرکوز ہے۔ صدر ٹرمپ نے متنبہ کیا کہ امریکا تہران کے ساتھ تجارتی روابط رکھنے والے ممالک کے خلاف بھی کارروائی کر سکتا ہے، تاہم چینی بینکوں پر فی الحال پابندیاں عائد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ روسی معاملے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ روس کے خلاف اقدامات کا فیصلہ حالات کو دیکھ کر کیا جائے گا اور انہیں یقین ہے کہ صدر پیوٹن نیٹو کے کسی رکن ملک پر حملہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ سی آئی اے ڈائریکٹر جان ریٹکلف نے روس کا دورہ کر کے اپنے ہم منصب سے ملاقات ضرور کی ہے، لیکن انہیں کوئی خصوصی پیغام دے کر نہیں بھیجا گیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
22 September 2026
اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان
22 September 2026
ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان
22 September 2026
ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ
22 September 2026
8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ
22 September 2026
عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور
22 September 2026
امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ
22 September 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات
22 September 2026