ملک کے مغربی و شمالی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات
Web Desk
12 December 2025
محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ملک کے مغربی اور شمالی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں دھند کی شدت بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 12 دسمبر کی رات ایک کمزور مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا، جو بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کا سبب بنے گا۔ چترال، سوات، دیر، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ہنزہ، گلگت، اسکردو اور کشمیر میں 13 سے 15 دسمبر کے دوران بارش اور برف باری متوقع ہے۔
14 اور 15 دسمبر کو باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم، وزیرستان، کوئٹہ، زوب اور شیرانی سمیت دیگر علاقوں میں ہلکی بارش یا برف باری ہونے کا امکان ہے۔ اسی طرح اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، مری اور گلیات میں بھی ہلکی بارش یا ہلکی برف باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے میدانی علاقوں میں 12 سے 16 دسمبر تک گھنی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، جس سے ٹریفک اور فضائی نظام متاثر ہو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 19 دسمبر سے ایک اور مغربی سسٹم ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کرے گا، جس کے نتیجے میں مزید بارش اور برف باری کے امکانات موجود ہیں۔
متعلقہ عنوانات
این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز
8 November 2026
معروف شاعر جون ایلیا کی 24ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
8 November 2026
دبئی میں پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو کا 14واں ایڈیشن شروع، اربوں روپے کے منصوبوں کی نمائش
8 November 2026
جو شہر پال رہا ہے اسے زندہ رہنے دیں، کراچی پر بھی کرم نوازی کریں: خالد مقبول
8 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ لندن کے اخراجات کی تفصیل دی جائے، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع
7 November 2026
سندھ میں تعلیم کا بجٹ 601 ارب روپے، صورتحال تسلی بخش نہیں: حافظ نعیم الرحمان
7 November 2026
ایس ایم ای برآمد کنندگان کے لیے 300 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ
7 November 2026
ورلڈ کلچر فیسٹیول کا دسواں روز بھی رنگارنگ سرگرمیوں اور ثقافتی پرفارمنس سے بھرپور
7 November 2026