LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
برطانیہ کے ہوائی اڈوں پر سائبر حملہ، صارفین کا حساس ڈیٹا چوری سی آئی اے چیف کا ماسکو کا دورہ، روس کو سنگین نتائج کی دھمکی نیپال اور تبت میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 390 ہوگئیں، ایک ہزار سے زائد افراد لاپتہ ٹرمپ نے نہر اونٹاریو کا نام بدل کر نہر امریکا رکھنے کا حکم دے دیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات کی تردید کر دی آبنائے ہرمز میں کویتی آئل ٹینکر السلام ٹو پر حملہ، عملہ محفوظ ایران نے امریکی اقتصادی پابندیوں کے خلاف اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا سانحہ پمز ہسپتال: اقوام متحدہ کا 14 نومولود کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس حکومت کا سانحہ پمز کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان یورپ کو اپنے دفاع کی زیادہ ذمہ داری خود سنبھالنا ہوگی، امریکا کا واضح پیغام پابندیوں کے باوجود تیل کی عالمی منڈیوں تک ترسیل جاری ہے، ایرانی وزیر پٹرولیم اسرائیلی فوج کو فنڈز کی کمی کا سامنا، جنگی تیاری متاثر ہونے کا اعتراف امریکی طیارہ بردار جہاز تھیوڈور روز ویلٹ مشرق وسطیٰ بھیجنے کا فیصلہ امریکا نے کارروائی کی تو ایسا نقصان پہنچائیں گے جو تاریخ میں یاد رہے گا، محسن رضائی ایلیٹ سینٹر میں 2 اے ایس آئی دوران دوڑ جاں بحق ، ایک اہلکار ہسپتال منتقل

جماعت اسلامی کا 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

Web Desk

28 August 2026

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی اور بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ عوام مہنگائی سے تنگ آ کر سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور یہ ہڑتال مکمل طور پر پرامن ہوگی جس میں کسی قسم کا تشدد یا توڑ پھوڑ نہیں کی جائے گی۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے تاجر برادری سے رابطہ کرے گی اور وہ خود اس سلسلے میں لاہور کے تاجروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ انہوں نے تاجروں سے اپیل کی کہ وہ حکومتی لالی پاپ اور باتوں میں آئے بغیر عوام کے ساتھ کھڑے ہوں اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور پٹرولیم بم کے خلاف اس ملک گیر احتجاجی تحریک کا حصہ بنیں۔