بلوچستان: فتنہ الہندوستان سے وابستہ 9 دہشت گرد خواتین کے سر کی قیمتیں مقرر
Web Desk
28 August 2026
بلوچستان حکومت نے صوبے میں بدامنی پھیلانے اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ’فتنہ الہندوستان‘ سے وابستہ 9 انتہائی مطلوب خواتین دہشت گردوں کے سر کی قیمتیں مقرر کرتے ہوئے ان سے متعلق معلومات فراہم کرنے پر 10 سے 15 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کر دیا ہے۔ حکومت کے مطابق یہ خواتین سادہ لوح اور عام خواتین کو ورغلا کر تخریب کاری کے مقاصد کے لیے استعمال کرتی رہی ہیں اور ان کا تعلق گوادر، جیونی اور تربت کے علاقوں سے ہے۔ مطلوبہ خواتین میں حنیفاں بی بی، عائشہ، رقیہ، حفصہ، زہرہ، امینہ بانی، زرمین اور عزیزاں شامل ہیں۔ ان میں سے 8 خواتین کے سر کی قیمت 10، 10 لاکھ روپے جبکہ عزیزاں کے سر کی قیمت 15 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ ترجمان حکومت بلوچستان کے مطابق اطلاع دینے والے افراد کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی اور شہری مقررہ رابطہ نمبرز پر معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا
29 August 2026
نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کے اعترافی بیانات مسترد، مقدمے میں مزید تاخیر کا خدشہ
29 August 2026
بھارت کے یکطرفہ اقدامات جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں: رضوان سعید
29 August 2026
کراچی: ہسپتال سے نومولود بچے کے غائب ہونے کا معاملہ، ڈاکٹر کا اہم بیان سامنے آگیا
29 August 2026
امریکا نے ایران میں ان لوگوں کو مضبوط کیا جو سمجھتے ہیں ایران ایٹمی طاقت ہو، روس
29 August 2026
پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کھلنے سے متعلق امریکی دعویٰ مسترد کر دیا
29 August 2026
امریکا نے وینزویلا کے 65 ارب بیرل سے زائد تیل ذخائر پر کنٹرول حاصل کرلیا، ٹرمپ
29 August 2026
پیوٹن سمجھتے ہیں ایران جنگ سے امریکا کمزور ہوا ہے، امریکی انٹیلی جنس
29 August 2026