LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سانحہ پمز کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست دائر خیبر پختونخوا کے مزید 32 سرکاری ہسپتال نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ نائن الیون کے ماسٹر مائنڈ خالد شیخ کے خلاف مقدمہ جون 2028 میں شروع ہوگا پنجاب کے بڑے سرکاری ہسپتالوں کے اطراف فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب کا حکم پاکستان اور کویت کے درمیان ‘پروٹوکول معاہدہ 2026’ پر دستخط بلوچستان کی صورتحال بارے دفاعی جائزہ اجلاس، سیف سٹی پروجیکٹ فعال کرنے کا فیصلہ وزیر خزانہ سے اسیاڈ گروپ کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عزم فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال یوکرین میں غیر ملکی فوجی دستے روس کے جائز فوجی اہداف بنیں گے، ماریہ زخارووا شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم نامزد کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا وزیر داخلہ کا نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کی سہولت مہیا کرنے کا اعلان پاکستانی طالبات کیلئے بڑی خوشخبری، ٹیوشن فیس اور ہاسٹل سمیت اسکالرشپ کا اعلان پمز ہسپتال کے واقعے نے قوم کو غم میں مبتلا کر دیا: حافظ نعیم الرحمٰن بانی پی ٹی آئی کی شفا انٹرنیشنل منتقلی کا معاملہ: عظمیٰ خان کی توہینِ عدالت کی فوری سماعت کے لیے نئی درخواست دائر پمز حادثہ انتہائی دل خراش، کیٹی بندر پر ڈیپ سی پورٹ بنانا شہید بینظیر بھٹو کا خواب تھا: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

نائن الیون کے ماسٹر مائنڈ خالد شیخ کے خلاف مقدمہ جون 2028 میں شروع ہوگا

Web Desk

27 August 2026

امریکہ میں 11 ستمبر 2001 کے دہشت گردانہ حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد اور ان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف مقدمے کی باقاعدہ سماعت جون 2028 میں امریکی فوجی عدالت میں شروع کی جائے گی۔ امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فوجی جج نے کیس کے ٹرائل کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کے انتہائی اہم اور قریبی ساتھی سمجھے جانے والے خالد شیخ محمد کو مارچ 2003 میں پاکستان سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد وہ تین سال تک سی آئی اے کی خفیہ تحویل میں رہے اور بعد ازاں 2006 میں انہیں کیوبا کی گوانتانامو بے جیل منتقل کر دیا گیا جہاں وہ تا حال قید ہیں۔ نائن الیون حملوں میں ستمبر 2001 کے دوران تقریباً تین ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے، جس کے نتیجے میں امریکہ نے افغانستان پر حملہ کر کے طالبان کی حکومت کا خاتمہ کر دیا تھا جبکہ اسامہ بن لادن کو مئی 2011 میں ایبٹ آباد میں ایک امریکی آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا تھا۔