بلوچستان کی صورتحال بارے دفاعی جائزہ اجلاس، سیف سٹی پروجیکٹ فعال کرنے کا فیصلہ
Web Desk
27 August 2026
کوئٹہ: بلوچستان کی مجموعی امن و امان کی صورتحال اور ترقیاتی امور سے متعلق کوئٹہ میں دو روزہ 28 واں دفاعی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی مشترکہ صدارت وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر کوئٹہ نے کی۔
اجلاس میں وفاقی و صوبائی اداروں، انتظامی محکموں اور سیکیورٹی فورسز کے اعلیٰ نمائندگان نے شرکت کی۔ دور رس اجلاس کے دوران صوبے میں امن و استحکام کے قیام، پائیدار ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس موقع پر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اہم اور حساس شہروں میں مرحلہ وار بنیادوں پر “سیف سٹی پروجیکٹ” کو فعال کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر تین ہفتے بعد باقاعدگی سے منعقد ہونے والے اس جائزہ اجلاس کا مقصد سابقہ فیصلوں پر عملدرآمد کی پیشرفت کا جائزہ لینا اور درپیش چیلنجز پر قابو پانا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اس تسلسل کے باعث صوبے میں امن و امان کی بحالی اور نظم و نسق کو بہتر بنانے میں مثبت نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔
اجلاس کے اختتام پر رواں ماہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیابی سے مکمل کیے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (IBOs) پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات اور پیشہ ورانہ مہارت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور کویت کے درمیان ‘پروٹوکول معاہدہ 2026’ پر دستخط
27 August 2026
وزیر خزانہ سے اسیاڈ گروپ کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عزم
27 August 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
27 August 2026
یوکرین میں غیر ملکی فوجی دستے روس کے جائز فوجی اہداف بنیں گے، ماریہ زخارووا
27 August 2026
شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم نامزد کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا
27 August 2026
وزیر داخلہ کا نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کی سہولت مہیا کرنے کا اعلان
27 August 2026
پاکستانی طالبات کیلئے بڑی خوشخبری، ٹیوشن فیس اور ہاسٹل سمیت اسکالرشپ کا اعلان
27 August 2026
پمز ہسپتال کے واقعے نے قوم کو غم میں مبتلا کر دیا: حافظ نعیم الرحمٰن
27 August 2026