وزیر داخلہ کا نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کی سہولت مہیا کرنے کا اعلان
Web Desk
27 August 2026
گوجرانوالہ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گوجرانوالہ میں قائم 24/7 نادرا میگا سنٹر کا تفصیلی دورہ کیا اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی مزید بہتر بنانے کے لیے نادرا میگا سنٹر کے اندر پاسپورٹ کاؤنٹر قائم کرنے کا بڑا اعلان کیا۔
دورے کے دوران وزیر داخلہ نے کہا کہ جلد ہی نادرا میگا سنٹر میں پاسپورٹ کے اجرائ اور تجدید کی سہولت بھی فراہم کر دی جائے گی تاکہ شہریوں کو ایک ہی چھت تلے تمام سہولیات میسر آ سکیں۔ انہوں نے نادرا سنٹر میں شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے کے لیے آئے شہریوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور شناختی کارڈز کے پراسیس اور سروس کے معیار کے بارے میں دریافت کیا۔ شہریوں نے میگا سنٹر کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ رش کے باوجود اب لمبا انتظار نہیں کرنا پڑتا۔
محسن نقوی نے انفارمیشن ڈیسک اور مختلف کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور ڈیوٹی پر موجود عملے سے بات چیت کی۔ انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ سنٹر آنے والے شہریوں کی مکمل رہنمائی کو یقینی بنایا جائے، جبکہ موقع پر موجود بعض شہریوں کی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ازالے کے احکامات جاری کیے۔
وزیر داخلہ نے بہترین انتظام اور عوامی سروس پر نادرا کے عملے کی کارکردگی کو سراہا اور زور دیا کہ نادرا سنٹرز کا نظام اتنا مؤثر ہونا چاہیے کہ شہریوں کو ایک ہی کام کے لیے بار بار چکر نہ لگانے پڑیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور کویت کے درمیان ‘پروٹوکول معاہدہ 2026’ پر دستخط
27 August 2026
بلوچستان کی صورتحال بارے دفاعی جائزہ اجلاس، سیف سٹی پروجیکٹ فعال کرنے کا فیصلہ
27 August 2026
وزیر خزانہ سے اسیاڈ گروپ کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عزم
27 August 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
27 August 2026
یوکرین میں غیر ملکی فوجی دستے روس کے جائز فوجی اہداف بنیں گے، ماریہ زخارووا
27 August 2026
شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم نامزد کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا
27 August 2026
پاکستانی طالبات کیلئے بڑی خوشخبری، ٹیوشن فیس اور ہاسٹل سمیت اسکالرشپ کا اعلان
27 August 2026
پمز ہسپتال کے واقعے نے قوم کو غم میں مبتلا کر دیا: حافظ نعیم الرحمٰن
27 August 2026