LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی برطانیہ نے امریکا ایران جنگ میں پاکستان کا کردار سراہا: اسحاق ڈار فیلڈ مارشل سے سعودی وزیر ماحولیات کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال سپریم کورٹ نے کے پی ملازمین کی سینیارٹی کیس کا فیصلہ سنا دیا مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17 ویں وزیراعظم منتخب اسحاق ڈار کی سعودی اور ترک وزرائے خارجہ سے گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال مکہ معاہدے میں شمولیت کی دعوت ملی تو ضرور غور کریں گے: بنگلہ دیش قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سانحہ پمز پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی بنانے کی قرارداد منظور امریکی قونصل خانہ کراچی کا لنکن کارنر میں “روڈ ٹو لبرٹی” بانیانِ امریکہ میوزیم نمائش کا باقاعدہ آغاز ایشین گیمز 2026ء: شرکاء کی تعداد 17 ہزار تک پہنچ گئی، منتظمین کو رہائش کے بحران کا سامنا وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایف بی آر اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت سانحہ پمز: راجہ پرویز اشرف کا قومی اسمبلی میں شدید احتجاج، پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ سینیٹ اجلاس: سانحہ پمز پر اپوزیشن و حکومت کے درمیان شدید نوک جھونک، پالیسی اصلاحات کا مطالبہ سپریم کورٹ کا ستائیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست وصول کرنے سے انکار اشرافیہ کے پرائیویٹ علاج پر پابندی سے سرکاری ہسپتال بہتر ہوں گے: سینیٹر پرویز رشید

پمز حادثہ انتہائی دل خراش، کیٹی بندر پر ڈیپ سی پورٹ بنانا شہید بینظیر بھٹو کا خواب تھا: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

Web Desk

27 August 2026

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ انسٹیٹیوٹ آف اینیمل ہیلتھ کورنگی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے واقعے کو انتہائی دل خراش قرار دیا اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں صحت کی خدمات اور سہولیات کے حالات کو مزید بہتر بنانے کی سخت ضرورت ہے۔

صوبے کی تقسیم سے متعلق سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ نے واضح کیا کہ سندھ اسمبلی چھ مرتبہ صوبے کی تقسیم کے خلاف قراردادیں منظور کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام اور منتخب اراکین جو چاہیں گے وہی ہوگا، اور وہ صرف اپنی عوام اور صوبائی اسمبلی کو جوابدہ ہیں۔

بلدیاتی نظام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانا پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے، اور سندھ واحد صوبہ ہے جہاں ایک فعال بلدیاتی ایکٹ اور مقامی حکومتیں موجود ہیں۔ انہوں نے دیگر صوبوں کو بھی اپنے ہاں بلدیاتی ادارے قائم کرنے کی تجویز دی اور کہا کہ اختیارات کی منتقلی کے ساتھ جوابدہی اور کارکردگی بڑھانا ناگزیر ہے۔

سید مراد علی شاہ نے اعلان کیا کہ کیٹی بندر پر ڈیپ سی پورٹ کا قیام شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا خواب تھا، جسے اب صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی رہنمائی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) کے تحت مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ کراچی پورٹ (1854) اور پورٹ قاسم (1972) کی طرح کیٹی بندر ایک تاریخی اور اہم بندرگاہ ثابت ہوگی جو تھر کول پراجیکٹ کے بعد خطے کے لیے نیا گیم چینجر بنے گی۔