LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار کی سعودی اور ترک وزرائے خارجہ سے گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال مکہ معاہدے میں شمولیت کی دعوت ملی تو ضرور غور کریں گے: بنگلہ دیش قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سانحہ پمز پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی بنانے کی قرارداد منظور امریکی قونصل خانہ کراچی کا لنکن کارنر میں “روڈ ٹو لبرٹی” بانیانِ امریکہ میوزیم نمائش کا باقاعدہ آغاز ایشین گیمز 2026ء: شرکاء کی تعداد 17 ہزار تک پہنچ گئی، منتظمین کو رہائش کے بحران کا سامنا وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایف بی آر اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت سانحہ پمز: راجہ پرویز اشرف کا قومی اسمبلی میں شدید احتجاج، پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ سینیٹ اجلاس: سانحہ پمز پر اپوزیشن و حکومت کے درمیان شدید نوک جھونک، پالیسی اصلاحات کا مطالبہ سپریم کورٹ کا ستائیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست وصول کرنے سے انکار اشرافیہ کے پرائیویٹ علاج پر پابندی سے سرکاری ہسپتال بہتر ہوں گے: سینیٹر پرویز رشید میچ کے وقفے میں عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نشر، پاکستان کرکٹ بورڈ کا احتجاج ریاست امن و امان برقرار رکھنے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے گی: محسن نقوی پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ تیار، پمز ہسپتال کے افسران و سٹاف کی غفلت ثابت افغان طالبان رجیم کیخلاف افغانستان فریڈم فرنٹ کا محاذ متحرک

ملکی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی تازہ ترین صورتحال: واپڈا نے اعداد و شمار جاری کر دیے

Web Desk

27 August 2026

لاہور: واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے ملکی دریاؤں اور اہم آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور ذخائر کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 1 لاکھ 59 ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں 19 ہزار 300 کیوسک اور ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 56 ہزار 300 کیوسک ہے۔ اس کے علاوہ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں 24 ہزار 700 کیوسک جبکہ چشمہ بیراج پر 2 لاکھ 51 ہزار 800 کیوسک پانی کی آمد درج کی گئی ہے۔

آبی ذخائر میں پانی کی سطح اور ذخیرے کی صورتحال مندرجہ ذیل ہے:

  • تربیلا ڈیم: پانی کی سطح 1550 فٹ، جبکہ مجموعی ذخیرہ 55 لاکھ 80 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

  • منگلا ڈیم: پانی کی سطح 1218.25 فٹ، جبکہ مجموعی ذخیرہ 54 لاکھ 60 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

  • چشمہ بیراج: پانی کی سطح 648.50 فٹ، جبکہ ذخیرہ 2 لاکھ 12 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

واپڈا حکام کے مطابق تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کا مجموعی ذخیـرہ 1 کروڑ 12 لاکھ 52 ہزار ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا ہے۔