مریم نواز کا سنکیانگ میں معروف چینی ڈیری کمپنی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ
Web Desk
27 August 2026
سنکیانگ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے دورہٴ چین کے دوران سنکیانگ میں معروف ‘ٹائرن وزڈم ڈیری کمپنی’ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، جہاں کمپنی انتظامیہ اور ماہرین نے ان کا اور پاکستانی وفد کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔
وزیراعلیٰ نے ڈیری کے مختلف شعبوں کا دورہ کرتے ہوئے جدید ڈیری فارمنگ، مویشیوں کی افزائش اور ملک پروسیسنگ کے جدید ڈیجیٹل نظام کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔ اس موقع پر کمپنی حکام نے وزیراعلیٰ کو دودھ، دہی اور دیگر ڈیری مصنوعات کی تیاری کے جدید مراحل اور حفظانِ صحت کے بین الاقوامی معیار سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں لائیو سٹاک کی بہتری، دیہی خواتین کی معاشی خودمختاری اور کٹل فیٹننگ (مویشیوں کی فربہی) کے منصوبے کامیابی سے جاری ہیں۔
انہوں نے اعلان کیا کہ پنجاب حکومت چین کے تعاون اور اشتراک سے صوبے میں جدید ملک اور ڈیری پروسیسنگ پراجیکٹس قائم کرنے کی خواہشمند ہے تاکہ چینی ٹیکنالوجی اور مہارت سے استفادہ کرتے ہوئے پنجاب کے ڈیری اور لائیو سٹاک سیکٹر کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار کی سعودی اور ترک وزرائے خارجہ سے گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
28 August 2026
مکہ معاہدے میں شمولیت کی دعوت ملی تو ضرور غور کریں گے: بنگلہ دیش
28 August 2026
قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سانحہ پمز پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی بنانے کی قرارداد منظور
28 August 2026
امریکی قونصل خانہ کراچی کا لنکن کارنر میں “روڈ ٹو لبرٹی” بانیانِ امریکہ میوزیم نمائش کا باقاعدہ آغاز
28 August 2026
ایشین گیمز 2026ء: شرکاء کی تعداد 17 ہزار تک پہنچ گئی، منتظمین کو رہائش کے بحران کا سامنا
28 August 2026
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایف بی آر اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت
28 August 2026
سانحہ پمز: راجہ پرویز اشرف کا قومی اسمبلی میں شدید احتجاج، پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ
28 August 2026
سانحہ پمز: ن لیگ کی سینیٹر سعدیہ عباسی کی اپنی حکومت پر شدید تنقید، ای ڈی پمز کی فوری گرفتاری کا مطالبہ
28 August 2026