امریکا کا چین سے منسلک بڑا سائبر حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ
Web Desk
27 August 2026
امریکی محکمہ انصاف نے چین سے منسلک ایک بڑے سائبر حملہ آور نیٹ ورک کو ناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے دو ہیکنگ پلیٹ فارمز کے ڈومینز کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق یہ دونوں سائبر پلیٹ فارمز چین میں قائم ایک کمپنی کے زیرِ انتظام تھے اور ان کے ذریعے ہیکرز امریکی محکمہ انصاف، ناسا اور فیڈرل ریزرو سمیت اہم بنیادی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا رہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق یہ ہیکرز 2018ء سے حساس امریکی و عالمی نیٹ ورکس تک رسائی حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف تھے، جبکہ اگست 2019ء میں انہوں نے ناسا کے نیٹ ورک میں داخل ہونے کی ناکام کوشش بھی کی تھی۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سائبر حملہ آور انتہائی حساس اداروں کو ہدف بنانے کے لیے جدید اور خطرناک ٹولز کا استعمال کر رہے تھے۔
متعلقہ عنوانات
کسی نے ہمیں دھرنے سے اٹھانے کی کوشش کی تو وہ اپنا شوق پورا کرلے: حافظ نعیم
29 August 2026
علی پرویز ملک کی او آئی سی سی آئی اور پی ایس او قیادت سے الگ الگ ملاقاتیں
29 August 2026
عوام کو جدید ڈیجیٹل مالیاتی نظام سے منسلک کرنا ترجیح ہے: شزا فاطمہ
29 August 2026
محسن نقوی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن سسٹم ڈاؤن ہونے پر فوری ہدایت
29 August 2026
پاکستان چین دوستی کو ڈیٹا، ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
29 August 2026
سہیل آفریدی کی آیت نور کے گھر آمد، ملزمان کو کڑی سزا دینے کی یقین دہانی
29 August 2026
نیپال و تبت میں سیلاب سے ہلاکتیں 626 ہو گئیں، 2000 سے زیادہ افراد تاحال لاپتہ
29 August 2026
ڈی آئی جی ساؤتھ کا ڈیفنس میں خواتین کے جھگڑے کی وائرل ویڈیو پر انکوائری کا فیصلہ
29 August 2026