سانحہ پمز پر حکمران طبقہ زیادہ دیر نہیں چھپ سکتا: حافظ نعیم الرحمان
Web Desk
27 August 2026
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے سانحہ پمز پر حکومت اور حکمران اتحاد کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ہر سانحے کے بعد انکوائری کمیٹیاں بنا دی جاتی ہیں جن کے نتائج صفر رہتے ہیں، لیکن اب جاں بحق ہونے والے معصوم بچوں کا حساب دینا ہوگا اور حقائق کو مزید نہیں چھپایا جا سکتا۔ لاہور میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر پمز میں سیاست دانوں اور طاقتور لوگوں کے بچے زیرِ علاج ہوتے تو کیا تب بھی ایسے حالات ہوتے؟ حافظ نعیم الرحمان نے پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی فارم 47 کے ذریعے نہیں بلکہ عوامی طاقت اور منظم جدوجہد کے ذریعے حقیقی تبدیلی لائے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تعلیم اور صحت کے بجٹ کا حساب قوم کے سامنے لایا جائے، نیز جماعت اسلامی مہنگائی، پیٹرول لیوی اور آئی پی پیز کے ناجائز معاہدوں کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
متعلقہ عنوانات
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید کی الوداعی ملاقات
27 August 2026
مریم نواز کا سنکیانگ میں معروف چینی ڈیری کمپنی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ
27 August 2026
ایران نے نئی امریکی پابندیوں کو ریاستی اور معاشی دہشت گردی قرار دے دیا
27 August 2026
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زندہ مگر شدید زخمی ہیں: ٹرمپ
27 August 2026
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک
27 August 2026
سانحہ پمز ہسپتال: جاں بحق ہونے والے 14 بچے سپرد خاک، ہر آنکھ اشکبار
27 August 2026
پاکستان نے فلسطین میں پائیدار امن کیلئے اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ناگزیر قرار دیدیا
27 August 2026
برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن 6 سالہ بعد برطانیہ واپس پہنچ گئے
27 August 2026