امریکا، ایران مذاکرات کی بحالی کیلئے رابطے جاری ہیں: قطر
Web Desk
26 August 2026
دوحہ: ترجمان قطری وزارتِ خارجہ ماجد الانصاری نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی مذاکرات کی بحالی کے لیے قطری حکام کے اعلیٰ سطحی رابطے مسلسل جاری ہیں۔
میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ماجد الانصاری نے بتایا کہ قطری حکام روزانہ کی بنیاد پر تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے کر رہے ہیں، جبکہ مذاکرات کی دوبارہ شروعات کے لیے ایرانی حکام سے بھی براہِ راست بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فریقین کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے مختلف تجاویز اور عملی طریقہ کار پر غور کیا جا رہا ہے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ قطر اور پاکستان کی مشترکہ زیرِ قیادت جاری ثالثی کے عمل میں تمام فریقوں کی مکمل شمولیت پر زور دیا جا رہا ہے تاکہ بحران کا دیرپا حل نکالا جا سکے۔
ماجد الانصاری کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ علاقائی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ صرف اور صرف مذاکرات ہیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ اس وقت قطر کی اولین ترجیح آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت اور جہاز رانی کو معمول پر بحال کرنا ہے، جس کے لیے قطر کشیدگی میں کمی، فوری جنگ بندی اور سفارتی بات چیت کی مکمل حمایت کر رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سانحہ پمز کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست دائر
27 August 2026
خیبر پختونخوا کے مزید 32 سرکاری ہسپتال نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ
27 August 2026
نائن الیون کے ماسٹر مائنڈ خالد شیخ کے خلاف مقدمہ جون 2028 میں شروع ہوگا
27 August 2026
پنجاب کے بڑے سرکاری ہسپتالوں کے اطراف فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب کا حکم
27 August 2026
پاکستان اور کویت کے درمیان ‘پروٹوکول معاہدہ 2026’ پر دستخط
27 August 2026
بلوچستان کی صورتحال بارے دفاعی جائزہ اجلاس، سیف سٹی پروجیکٹ فعال کرنے کا فیصلہ
27 August 2026
وزیر خزانہ سے اسیاڈ گروپ کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عزم
27 August 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
27 August 2026