LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی فوج مکمل طور پر چوکس، فضائی دفاعی صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: علی رضا الہامی ایران جنگ: دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد میں ایک تہائی کمی نئی نسل کی کردار سازی سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق کرنا ہوگی: وزیراعظم پمز واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو گی، خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں: مصطفیٰ کمال پمز واقعے کے سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں: طلال چوہدری ہسپتال واقعہ: حافظ نعیم نے حکومتی گڈ گورننس کے دعووں پر سوالات اٹھا دیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات پمز واقعہ: لاپرواہی ثابت ہوئی تو کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا، وفاقی وزیر صحت پمز ہسپتال میں زیادہ بچوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئیں: طارق فضل چودھری سعودی کابینہ کا آبی گزرگاہوں کو کھلا اور محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور سیرتِ محمدیؐ کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانا ہو گا، مریم نواز وزیراعظم کا پمز ہسپتال آتشزدگی کا نوٹس، واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے پنجاب اور شن جیانگ میں زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

نئی نسل کی کردار سازی سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق کرنا ہوگی: وزیراعظم

Web Desk

26 August 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے مستقبل کی ضامن نئی نسل کے اخلاق اور کردار کی تعمیر نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرتِ طیبہ کی روشنی میں کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

ربیع الاول کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ سیرت النبی ﷺ ہمارے لیے عقل، حکمت، صبر، برداشت اور دوراندیشی کا کامل نمونہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ طائف صبر و برداشت کا اعلیٰ ترین درس دیتا ہے جبکہ صلح حدیبیہ سے ہمیں حکمت اور دوراندیشی کی رہنمائی ملتی ہے۔ اسی طرح خطبہ حجۃ الوداع مساوات اور بنیادی انسانی حقوق کا اولین منشور ہے۔

وزیراعظم نے امت مسلمہ کے اتحاد اور یکجہتی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام چیلنجز کا مقابلہ متحد ہو کر ہی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے خطے اور مسلم دنیا میں امن و جنگ بندی کے لیے پاکستان کی مخلصانہ سفارتی کوششوں کا ذکر کیا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کلیدی و فعال کردار کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

شہباز شریف نے پاکستان کے سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ مضبوط برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دشمن عناصر مسلم ممالک کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کانفرنس میں نمایاں خدمات پر علماء، سکالرز اور نعت خواں حضرات کو مبارکباد بھی پیش کی۔