پمز واقعے کے سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں: طلال چوہدری
Web Desk
26 August 2026
اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پمز ہسپتال کے چلڈرن وارڈ کی نرسری میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد ابتدائی ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے اور تمام جاں بحق بچوں کی میتیں ان کے لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم نے واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی انکوائری ٹیم تشکیل دے دی ہے، جبکہ واقعے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کو بھیج دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں محض 6 منٹ کے اندر ہسپتال پہنچ گئیں اور تمام اعلیٰ انتظامی افسران نے موقع پر پہنچ کر آپریشن کی نگرانی کی۔
طلال چوہدری نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت تمام تر شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں۔ انکوائری کے دوران یہ بات سامنے آ جائے گی کہ حادثے کے وقت نرسری میں کتنا طبی عملہ اور ڈاکٹرز ڈیوٹی پر موجود تھے اور اگر کسی کی بھی غفلت ثابت ہوئی تو سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پمز ہسپتال حکام کے مطابق نرسری میں آگ لگنے کے وقت 16 نومولود بچے موجود تھے، جن میں سے 15 بچے جھلس کر اور دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک بچے کو محفوظ بچا لیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
قومی ویمنز ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئی
26 August 2026
پمز واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو گی، خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں: مصطفیٰ کمال
26 August 2026
ہسپتال واقعہ: حافظ نعیم نے حکومتی گڈ گورننس کے دعووں پر سوالات اٹھا دیے
26 August 2026
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال
26 August 2026
اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات
26 August 2026
پمز واقعہ: لاپرواہی ثابت ہوئی تو کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا، وفاقی وزیر صحت
26 August 2026
پمز ہسپتال میں زیادہ بچوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئیں: طارق فضل چودھری
26 August 2026
فورسز نے خاران میں دہشت گردوں کی جانب سے ناکہ بندی کی کوشش ناکام بنا دی
26 August 2026