LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پمز واقعہ: لاپرواہی ثابت ہوئی تو کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا، وفاقی وزیر صحت پمز ہسپتال میں زیادہ بچوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئیں: طارق فضل چودھری سعودی کابینہ کا آبی گزرگاہوں کو کھلا اور محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور سیرتِ محمدیؐ کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانا ہو گا، مریم نواز وزیراعظم کا پمز ہسپتال آتشزدگی کا نوٹس، واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے پنجاب اور شن جیانگ میں زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے نرسری وارڈ میں آتشزدگی، 14 نومولود جاں بحق خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پوری انسانیت کیلیے رحمت بن کر تشریف لائے، محسن نقوی حضور نبی اکرم ﷺ کی آمد انسانیت کیلئے ہدایت کا ذریعہ ہے، گورنر پنجاب سیرت النبیﷺ پوری انسانیت کیلئے رحمت، عدل، امن کی ابدی روشنی ہے: بلاول بھٹو نیواڈا کا دریائے کولوراڈو کے پانی میں کٹوتی کے منصوبے کیخلاف ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ دائر انڈونیشیا، ملائیشیا اور سنگاپور کا آبنائے ملاکا کو محفوظ اور کھلا رکھنے کے عزم کا اعادہ جنوبی سوڈان میں 2 امن فوجیوں کی ہلاکت، اقوام متحدہ کی شدید مذمت چین کا امریکا سے خود مختار ریاستوں میں آزادانہ انتخابات میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ

سعودی کابینہ کا آبی گزرگاہوں کو کھلا اور محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور

Web Desk

26 August 2026

ریاض: خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی زیرِ صدارت سعودی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں عالمی و علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور بین الاقوامی آبی گزرگاہوں کے تحفظ پر تفصیلی غور کیا گیا۔

سعودی کابینہ کے اجلاس کے دوران خطے میں جاری کشیدگی میں کمی لانے اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے جاری تمام سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ اجلاس میں آزادانہ بحری آمدورفت (Freedom of Navigation) اور بین الاقوامی شپنگ راستوں کو محفوظ اور کھلا رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

کابینہ نے سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانسیسی صدر کے درمیان ہونے والی حالیہ ملاقات کے مثبت نتائج کو سراہا۔ اجلاس کے دوران پاکستان، فرانس اور دیگر دوست ممالک کے ساتھ تاریخی تعلقات اور سٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔