LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پمز ہسپتال میں زیادہ بچوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئیں: طارق فضل چودھری سعودی کابینہ کا آبی گزرگاہوں کو کھلا اور محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور سیرتِ محمدیؐ کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانا ہو گا، مریم نواز وزیراعظم کا پمز ہسپتال آتشزدگی کا نوٹس، واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے پنجاب اور شن جیانگ میں زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے نرسری وارڈ میں آتشزدگی، 14 نومولود جاں بحق خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پوری انسانیت کیلیے رحمت بن کر تشریف لائے، محسن نقوی حضور نبی اکرم ﷺ کی آمد انسانیت کیلئے ہدایت کا ذریعہ ہے، گورنر پنجاب سیرت النبیﷺ پوری انسانیت کیلئے رحمت، عدل، امن کی ابدی روشنی ہے: بلاول بھٹو نیواڈا کا دریائے کولوراڈو کے پانی میں کٹوتی کے منصوبے کیخلاف ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ دائر انڈونیشیا، ملائیشیا اور سنگاپور کا آبنائے ملاکا کو محفوظ اور کھلا رکھنے کے عزم کا اعادہ جنوبی سوڈان میں 2 امن فوجیوں کی ہلاکت، اقوام متحدہ کی شدید مذمت چین کا امریکا سے خود مختار ریاستوں میں آزادانہ انتخابات میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ ہیٹی میں گینگ کے حملے میں 40 افراد ہلاک، درجنوں گھر نذر آتش

حضور نبی اکرم ﷺ کی آمد انسانیت کیلئے ہدایت کا ذریعہ ہے، گورنر پنجاب

Web Desk

26 August 2026

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی آمد مبارک پوری انسانیت کے لیے ہدایت کا سرچشمہ اور دائمی ذریعہ ہے۔ لاہور میں منہاج القرآن کے زیرِ اہتمام 43ویں سالانہ عالمی میلاد النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ مینارِ پاکستان پر اس شاندار اور باوقار کانفرنس کا انعقاد تحریک منہاج القرآن کا بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر طاہر القادری کی دینی و علمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے علم و حکمت کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کیا اور انتہا پسندی، دہشت گردی اور باہمی نفرت کے خاتمے کے لیے ہمیشہ مثبت اور مؤثر کردار ادا کیا۔ سردار سلیم حیدر خان نے منہاج القرآن کے کارکنان کے نظم و ضبط کی تعریف کی اور ڈاکٹر طاہر القادری کی صحت و درازیِ عمر کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ملتِ اسلامیہ اور پاکستان ہمیشہ ان کی علمی رہنمائی سے استفادہ کرتے رہیں گے۔