ای چالان جرمانوں پر نظرِ ثانی کا اعلان، وزیرِ داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار
Web Desk
12 December 2025
وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے ای چالان جرمانوں پر نظرِ ثانی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایوان کی ایک خصوصی کمیٹی ای چالان سسٹم اور متعلقہ قواعد و ضوابط کا تفصیلی جائزہ لے گی۔ اس کمیٹی میں علی خورشیدی، طحہ احمد اور سعدیہ جاوید شامل ہیں جبکہ کمیٹی کی سربراہی خود وزیر داخلہ کریں گے۔
ضیاالحسن لنجار کا کہنا تھا کہ کراچی میں آج بھی ٹریفک حادثہ پیش آیا، ہم شہریوں کو ایسی مشکلات سے بچانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے ٹریفک نظام کا مؤثر نفاذ ناگزیر ہے تاکہ سڑکوں کو محفوظ اور ٹریفک کو منظم بنایا جا سکے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ حکومت کا بنیادی مقصد شہریوں کو سہولت، تحفظ اور جدید ٹریفک مینجمنٹ سسٹم فراہم کرنا ہے، اور اسی مقصد کے لیے قواعد کا ازسرِ نو جائزہ لیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز
8 November 2026
معروف شاعر جون ایلیا کی 24ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
8 November 2026
دبئی میں پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو کا 14واں ایڈیشن شروع، اربوں روپے کے منصوبوں کی نمائش
8 November 2026
جو شہر پال رہا ہے اسے زندہ رہنے دیں، کراچی پر بھی کرم نوازی کریں: خالد مقبول
8 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ لندن کے اخراجات کی تفصیل دی جائے، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع
7 November 2026
سندھ میں تعلیم کا بجٹ 601 ارب روپے، صورتحال تسلی بخش نہیں: حافظ نعیم الرحمان
7 November 2026
ایس ایم ای برآمد کنندگان کے لیے 300 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ
7 November 2026
ورلڈ کلچر فیسٹیول کا دسواں روز بھی رنگارنگ سرگرمیوں اور ثقافتی پرفارمنس سے بھرپور
7 November 2026