عالمی بینک کا پنجاب کے لیے 40 کروڑ ڈالر کا نیا منصوبہ منظور
Web Desk
12 December 2025
عالمی بینک نے پنجاب کے 16 شہروں میں پانی، سیوریج اور صفائی کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے 40 کروڑ ڈالر کے نئے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ منصوبے کے تحت محفوظ پانی کی فراہمی، سیوریج سسٹم کی اپ گریڈیشن اور صفائی خدمات کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالا جائے گا۔
عالمی بینک کے مطابق اس پروگرام سے تقریباً 45 لاکھ افراد کو بہتر اور محفوظ پانی و صفائی کی سہولت ملے گی جبکہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے بھی فنڈنگ شامل ہے، جس سے مزید 20 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔
منصوبے کا ایک اہم مقصد بچوں میں اسٹنٹنگ کی شرح کم کرنا اور کمیونٹی سطح پر حفظان صحت کے حوالے سے آگاہی بڑھانا ہے۔ اس کے علاوہ شہری اداروں کی استعداد کار میں اضافے اور آمدنی بڑھانے کے لیے خصوصی اقدامات بھی کیے جائیں گے تاکہ شہروں کو سیلاب اور خشک سالی جیسے موسمی چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بنایا جا سکے۔
خواتین کی شمولیت بڑھانے کے لیے منصوبے میں خواتین کی بھرتی، شکایتی ڈیسک کا قیام اور تربیتی پروگرام بھی شامل ہیں۔ عالمی بینک اور پنجاب حکومت مشترکہ طور پر منصوبے کی نگرانی کریں گے۔
یہ پروگرام ورلڈ بینک کے واٹر اینڈ سینیٹیشن پروگرام کے دوسرے مرحلے کا حصہ ہے اور پاکستان کے قومی ترقیاتی اہداف کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026