LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی صدر کا آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں کے ذریعے ہی ہوگی، ججز کے فیصلوں سے امید پیدا ہوئی: علیمہ خان فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر حکومت نے خلوص نیت سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا: رانا ثناء اللہ 27 اگست سے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور عمران خان کا علاج: جمائما کی جانب سے برطانوی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے مداخلت کی درخواست غیرت کے نام پر قتل کے مقدمے میں راضی نامہ بھی ملزم کو ضمانت کا حق نہیں دیتا: عدالت امریکا کا H-1B ویزا کیپ پٹیشنز پر ایک لاکھ ڈالر سے زائد فیس عائد کرنے کی تجویز کا اعلان عائشہ وہاب نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی نشست جیت لی، کانگریس کا حصہ بننے والی پہلی افغان امریکی خاتون میر رضا علی خان کیس: سندھ ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ، JIT تشکیل دینے کے حوالے سے قانونی سوالات پر جواب طلب سینیٹ اجلاس: 2025 کے سیلاب سے معیشت کو 853 ارب روپے کا نقصان ہوا، PM آفس کا تحریری جواب

حکومت نے خلوص نیت سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا: رانا ثناء اللہ

Web Desk

25 August 2026

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر اور سینئر سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر خلوصِ نیت کے ساتھ مکمل عملدرآمد کیا ہے اور صحت جیسے حساس معاملے پر نہ پہلے کبھی سیاست ہوئی ہے اور نہ آئندہ ہونی چاہیے۔

سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عدالتوں نے آئین اور قانون کے تابع رہ کر فیصلے کرنے ہوتے ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن رہنما بیرسٹر علی ظفر کے موئقف کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت سے عدالت نہ بننے کی بات کی جا رہی ہے تو بیرسٹر علی ظفر کو بھی خود عدالت بننے سے گریز کرنا چاہیے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو مکمل سیکیورٹی میں لایا گیا اور ماہر و پروفیشنل ڈاکٹروں کے پینل نے ان کا مکمل طبی معائنہ کیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے سے امن و امان کے شدید مسائل پیدا ہو سکتے تھے، اسی لیے تمام تدابیر کو مدِنظر رکھا گیا۔

انہوں نے پی ٹی آئی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے خود پریس کانفرنس کر کے سپریم کورٹ کے حکم کا مذاق اڑایا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن بالکل نارمل اور بہترین تھی، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ڈاکٹروں کے پینل نے ان کا تفصیلی اور تسلی بخش طبی معائنہ کیا ہے۔