بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
Web Desk
25 August 2026
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو ہسپتال منتقل نہ کرنے پر دائر توہینِ عدالت کی درخواست پر سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کے تمام اعتراضات دور کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے ابتدائی طور پر توہینِ عدالت کی درخواست یہ اعتراض لگا کر واپس کر دی تھی کہ درخواست گزار کی جانب سے نامزد فریقین پر عائد الزامات کی واضح فہرست فراہم نہیں کی گئی۔ اعتراض کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے مطلوبہ تمام لسٹیں اور دستاویزات رجسٹرار آفس میں جمع کروا دیں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ رجسٹرار سے سہولت سینٹر میں ملاقات ہوئی تھی جہاں اعتراض سے آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اور طبی معائنہ انتہائی اہم ہیں، لہٰذا درخواست کو جلد سماعت کے لیے دوبارہ دائر کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان کی جانب سے دائر کی گئی اس توہینِ عدالت کی درخواست میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ سمیت دیگر حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزاروں نے استدعا کی ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل نہ کرنے اور ان کی فیملی سے ملاقات نہ کروانے پر ذمہ داران کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔
متعلقہ عنوانات
قومی ویمنز ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئی
26 August 2026
پمز واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو گی، خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں: مصطفیٰ کمال
26 August 2026
پمز واقعے کے سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں: طلال چوہدری
26 August 2026
ہسپتال واقعہ: حافظ نعیم نے حکومتی گڈ گورننس کے دعووں پر سوالات اٹھا دیے
26 August 2026
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال
26 August 2026
اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات
26 August 2026
پمز واقعہ: لاپرواہی ثابت ہوئی تو کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا، وفاقی وزیر صحت
26 August 2026
پمز ہسپتال میں زیادہ بچوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئیں: طارق فضل چودھری
26 August 2026